ETV Bharat / state

Congress on Modi Govt مودی اور شاہ سوائے جھوٹ اور جملے بازی کے کچھ نہیں جانتے: اتل لونڈھے - ایمس کو لیکر کانگریس کی مودی پر تنقید

ملک کی اپوزیشن پارٹیاں بالخصوص کانگریس مختلف امور پر وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر نکتہ چینی کرتے رہتے ہیں۔

Congress on Modi Govt
Congress on Modi Govt
author img

By UNI (United News of India)

Published : Oct 18, 2023, 2:18 PM IST

ممبئی: ریاستی کانگریس کے ترجمان اتل لونڈھے نے مودی کے ذریعے ایمس بنائے جانے کے بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں۔ نریندر مودی اور امیت شاہ سوائے جھوٹ اور جملے بازی کے کچھ نہیں جانتے۔ چھتیس گڑھ میں ایک جلسے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ مودی حکومت سے پہلے ملک میں ایمس نہیں تھا۔ جبکہ امیت شاہ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ملک میں پہلا ایمس 1953 میں ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے شروع کیا تھا جو آج بھی نمبر ون ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے جھوٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے اتل لونڈھے نے ملک میں ایمس کی مکمل فہرست پیش کی۔ دہلی میں ایمس کے بعد جودھ پور، بھونیشور، رشی کیش، پٹنہ، بھوپال، رائے پور اور رائے بریلی میں ایمس کھولے گئے ہیں۔ یہ ایمس 2014 میں نریندر مودی کی قیادت میں دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار میں آنے سے پہلے بنائے گئے تھے۔ ایمس کے ساتھ ساتھ آئی آئی ایم، ڈی آر ڈی او، آئی آئی ٹی کی بنیاد بھی پنڈت جواہر لال نہرو نے رکھی تھی اور پورا ملک اس پر فخر کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: 'مودی اور شاہ نے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کر دیا'

اتل لونڈھے نے کہا کہ مودی-شاہ انتخابی مہم کے دوران جھوٹ بول کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن لوگ ان پر اندھا اعتماد نہیں کرتے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار میں ایمس شروع کرنے کا دعویٰ کیا اور یہ بھی کہا کہ کیرالہ میں ایمس شروع کیا گیا تھا، لیکن دونوں جگہوں کے لوگوں نے مودی کے دعوے کو جانچا اور مسترد کردیا۔ لونڈھے نے کہا کہ مودی-شاہ کے پاس جھوٹ بولنے اور جملے بازی کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.