ETV Bharat / state

Muslim Women Making Rakhi: باحجاب خواتین راکھی بنا رہی ہیں

ممبئی کا مشہور تعلیمی ادارہ انجمن اسلام کے ایک اسکول کے زیر اہتمام خواتین کو خود کفیل بنانے کے لیے انہیں مختلف کورسز سکھائی جارہے ہیں اور اسی سلسلے کی ایک کڑی میں باحجاب خواتین راکھی بنا رہی ہیں جو قرفہ وارانہ ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے۔ Making Rakhi in View of Raksha Bandhan

Raksha Bandhan Festival
باحجاب خواتین راکھی بنا رہی ہیں
author img

By

Published : Aug 11, 2022, 1:27 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں انجمن اسلام کے زیر اہتمام پیشہ وارانہ کورس کے لئے علاقے اور اطراف کی خواتین کو مختلف پیشہ وارانہ کورسز سکھائے جا رہے ہیں۔ ان کورسز کا مقصد خواتین کا خود کفیل بنانا ہے تاکہ وہ خود کا روزگار شروع کرسکیں۔ انجمن اسلام کی اس کوشش کے بعد اطراف کی ہی غیر سرکاری تنظم نے پہلے تو انہیں ہر ترنگا مہم کے تحت قومی پرچم کی سلائی کا کام دیا تھا اور اب ان خواتین کو رکشا بندھن کے پیش نظر راکھی بنانے کا کام ملا ہے۔ Raksha Bandhan Festival

Raksha Bandhan Festival
باحجاب خواتین راکھی بنا رہی ہیں

باحجاب خواتین انجمن اسلام میں راکھیاں بنا رہی ہیں، ان خواتین کو نہ صرف راکھی بنانے کی تربیت دی گئی بلکہ غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے بڑے پیمانے پر راکھی بنانے کا آرڈر دے کر راکھی فروخت کی جارہی ہے۔ دراصل انجمن اسلام نے 200 سے زائد خواتین کا انتخاب کر کے انہیں مختلف طرح کی ٹریننگ و کورسز سکھائے جا رہے ہیں تاکہ خواتین خود کفیل بنیں اور خود کا روزگار شروع کرسکیں اور اب رکشا بندھن تہوار کے پیش نظر ان خواتین کو راکھی بنانے کا کام سونپا گیا ہے۔ Anjuman Islam School Mumbai

باحجاب خواتین راکھی بنا رہی ہیں

انجمن اسلام گرلس اسکول کی صدر شمع تارا پور والا کہتی ہیں کہ 'انجمن اسلام انتظامیہ کی جانب سے ایک خاص پہل کی گئی ہے جس کا مقصد ہے کہ خواتین پیشہ وارانہ کورس کی خود ٹریننگ لیں اور ضرورت پڑنے پر اپنے ہنر کا استعمال کر کے روزی روٹی کا بندوبست کر سکیں۔ Training Women to be Self Sufficient

Raksha Bandhan Festival
باحجاب خواتین راکھی بنا رہی ہیں

خواتین کو خود کفیل اور بااختیار بنانے کی انجمن اسلام کی یہ کوشش ان خواتین کے لئے میل کا پتھر ہے جو پسماندہ طبقے سے تعلق رکھتی ہیں۔ دور حاضر میں اقلیتوں کے لئے حکومت نے کئی ایسی اسکیمیں بنائی ہیں جس کا وہ فائدہ تبھی حاصل کر سکتی ہیں جب وہ اس طرح کے پیشہ وارانہ کورس میں مہارت رکھتی ہوں یا اس کورس کی ٹریننگ اُنہیں دی گئی ہو۔ واضح رہے کہ انجمن اسلام کے زیر اہتمام ایک یتیم خانہ بھی چلایا جاتا ہے جہاں نہ صرف یتیم بچیوں کی کفالت کی جاتی ہے بلکہ ان لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم سے آرستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان لڑکیوں کی شادی بھی کروائی جاتی ہے۔ Women Being Trained to be Self Sufficient

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.