قربانی کے تعلق سے مہاراشٹر حکومت نے گائیڈ لائنز جاری کی ہے جس میں کئی نکات میں کورونا وائرس کے حوالے سے ہجوم کے لیے منع کیا گیا ہے اور نماز گھروں میں ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے لیکن اس میں علامتی قربانی کرنے کے لیے کہا گیا جس کی وجہ سے مسلمانوں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔
اس تعلق سے جنوبی ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقے کے ممبا دیوی سے رکن اسمبلی امین پٹیل نے کہا کہ 'ہم ہر قوانین پر عمل کرتے ہیں لیکن علامتی قربانی کا ذکر اسلام میں نہیں ہے تو حکومت نے کیسے اور کیوں اسے نافذ کیا ہے۔
امین پٹیل نے کہا کہ 'قربانی کے تعلق سے اس گائیڈ لائنز کے لیے مسلم اراکین اسمبلی سے حکومت نے کسی طرح کا مشورہ ہی نہیں کیا ہے اس لیے اس طرح کی ہدایات حکومت نے جاری کی اگر مسلم اراکین سے صلاح و مشورہ کیا جاتا تو شاید بہتر گائیڈ لائنز ہوتی اس لیے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اس معاملے پر میٹنگ لیں اور نئی و موزوں گائیڈ لائنز جاری کریں۔