ممبئی: ممبئی کے مضافاتی شہر کلیان میں۔ ریلوے اسٹیشن کے قریب شمالی ہند کے پھیری والوں کی پٹائی اور حملے سے سیاسی ہلچل بڑھ گئی ہے اور اپوزیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ بتایا جاتا ہے کہ شمالی ہند کے ایک ہاکر اور مراٹھی گاہک کے درمیان تکرار ہوگئی اور شورمچانے پر دوسرے ہاکروں نے نوجوان سے بحث شروع کر دی۔ نوجوان نے تنبیہ کی کہ وہ مہاراشٹر نو نرمان سینا ( ایم این ایس) کے کارکنوں کو طلب کرلے گا ۔ اس پر ان لوگوں نے کہا کہ جس کو بلانا ہے بلا لو وہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔
یہ بھی پڑھیں:راج ٹھاکرے نے اپنے یوم پیدائش پر اورنگ زیب کی تصویر والا کیک کاٹا
بتایا جاتا ہے کہ نوجوان وہاں سے جاکر کلیان مشرق میں ایم این ایس آفس پہنچ گیا۔ اور وہاں موجود ایم این ایس کارکنوں کو واقعہ سنایا۔ ایم این ایس شاکھا سے چار پانچ لوگ فوراً ریلوے اسٹیشن پر آ گئے اور انہوں نے پھیری والوں کی جم کر پٹائی کر دی۔ اس واقعے کے بعد اسکائی واک پر موجود دیگر ہاکرز بھاگ گئے۔ کچھ دیر بعد ریلوے سیکورٹی فورس کے اہلکار وہاں پہنچے ۔ ایم این ایس نے پٹائی بھی کی اور ہاکروں کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس طرح اسکائی واک پر کچھ دیر تک کشیدگی کا ماحول رہا۔ پولیس نے موثر کارروائی نہیں کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سابق کانگریس ایم پی سنجے نروپم نے حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہاکہ ایم۔این۔ایس سربراہ راج ٹھاکرے فی الحال بے کار ہیں اور انہوں نے ایک بار پھر شمالی ہندکےباشندوں کا مسئلہ پیدا اٹھانا شروع کردیا ہے۔