ETV Bharat / state

ایم ایم آر ریجن میں حزب اختلاف رہنماؤں کا دورہ - وینٹی لیٹر کی بھی ضرورت

ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے اتوار کو کلیان، الہاس نگر اور بھیونڈی کے اسپتالوں کا دورہ کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی۔

ایم ایم آر ریجن میں حزب اختلاف رہنماؤں کا دورہ

author img

By

Published : Jul 5, 2020, 9:39 PM IST

بی جے پی رہنما نے پاورلوم صنعتی شہر میں آئی سولیشن سینٹر اور کووِڈ اسپتال کے حالات اور ٹیسٹنگ میں اضافہ پر زور دیتے ہوئے کورونا مریضوں کی شرح اموات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایم ایم آر ریجن میں حزب اختلاف رہنماؤں کا دورہ

سابق وزیر اعلیٰ نے آئی جی ایم اسپتال کا دورہ کرکے میونسپل کارپوریشن کے صدر دفتر میں پہنچے۔وہاں انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں شہر میں کورونا کے قہر اور متاثرہ مریضوں کے لیے کیے جارہے اقدامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے میونسپل کمشنر ڈاکٹر پنکج آشیا سے کورونا مریضوں کے علاج سے متعلق اقدامات کے بارے میں معلومات حاصل کی۔فڑنویس کے ساتھ ودھان پریشد میں اپوزیشن رہنما پروین دریکر،سابق وزیررویندر چوہان،رکن اسمبلی نرنجن ڈاؤکھرے کے ساتھ بی جے پی کے مقامی رہنما موجود تھے۔

دیویندر فڑنویس نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایم آر ریجن کی حالت بھی ممبئی کی طرح ہی تشویشناک ہے لیکن اس تشویشناک صورت حال پر قابو پانے کے لیے جس طرح سے اقدامات کیے جانے چاہیے وہ زمینی سطح پر نظر نہیں آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں موت کی شرح کافی زیادہ ہے اس کوقابو میں لانے کے لیے ٹیسٹنگ بڑھانے کی ضرورت ہے لیکن شرح اموات کے مقابلے جس طرح ٹیسٹنگ میں اضافہ ہونا چاہیے تھا وہ اب تک نہیں ہوا ہے۔

دیویندر فڑنویس کہا کہ بھیونڈی میں گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بتدریج کی ہوئی ہے۔ لیکن کورونا سے متاثرہ مریضوں کی اموات کی شرح کافی زیادہ ہے۔ جس کو کم کیا جانا ضروری ہے۔کورونا سے متاثرہ مریضوں کا بروقت جانچ میں کمی کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس لیے شہر میں کورونا ٹیسٹنگ میں مزید اضافہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں شہر کے آئی سی یو میں بیڈز کی ضرورت زیادہ ہو سکتی ہے۔کورونا مریضوں میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے وینٹی لیٹر کی بھی ضرورت ہے۔اپوزیشن رہنما فڑنویس نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ایم ایم آر علاقوں میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لیے گرانٹ میں اضافہ کرے۔

اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ میں میونسپل کمشنر پنکج آشیا، سب ڈویژنل آفیسر ڈاکٹر موہن نلدکر، ڈی سی پی راجکمار شندے، ڈپٹی میئر عمران خان،اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین حلیم انصاری سمیت دیگر مقامی رہنما اور افسران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.