ETV Bharat / state

ممبئی: وزیر نواب ملک نے این سی بی افسر پر الزام لگایا - ممبئی کی خبریں

این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے نے ممبئی پولیس کے خلاف ریاست کے ڈی جی اور ممبئی کے پولیس کمشنر سے شکایت کی۔

ممبئی: وزیر نواب ملک نے این سی بی افسر پر الزام لگایا

author img

By

Published : Oct 14, 2021, 8:33 PM IST

مہاراشٹر وزیر نواب ملک نے جمعرات کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے این سی بی کے زونل ڈائیریکٹر سمیر وانکھیڑے پر سنگین الزامات لگائے۔

وزیر نواب ملک نے این سی بی افسر پر الزام لگایا

اُنہوں نے کہا ہے کہ اُن کے داماد سمیر خان کو این سی بی نے جبراً گرفتار کیا ہے۔ اُن کے پاس سے گانجا برآمد نہیں ہوا۔ یہ کورٹ میں واضح ہوگیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جس منشیات کی بنا پر اُنہیں گرفتار کیا گیا وہ ہربل پروڈکٹ ہے، جب کہ ملک کی اس بات کو لے کر این سی بی نے سیشن کورٹ کے حکم کے خلاف ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ کیا۔ این سی بی نے کہا کہ جو پروڈکٹ اُن کے پاس برآمد ہوا ہے وہ منشیات ہی تھی۔

اس سے پہلے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے نے اپنی جاسوسی اور تعاقب کو لیکر ممبئی پولیس کے خلاف ریاست کے ڈی جی اور ممبئی کے پولیس کمشنر سے شکایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Drugs Party Case: آرین خان کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

اس معاملے سے متعلق وزیر داخلہ نے یہ واضح کر دیا ہے کہ اس معاملے میں جب ان کے پاس کوئی لیٹر آئے گا تو اس وقت کارروائی کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا۔

دوسری جانب مرکزی حکومت نے وانکھیڑے کی ممبئی میں ان کے عہدے کی معیاد میں 6 مہینے کا اضافہ کر دیا جس کے بعد منشیات کی سودے بازی اور اس کے عادی افراد ملزمین کے خلاف کارروائی میں تیزی برتنے کے لئے وانکھیڑے نے کئی محکمہ کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی تاکہ ممبئی میں منشیات کے چین کو توڑا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.