میئر نے لوکل ٹرین سے سفر کرنے والوں سے اس بات کی اپیل کی ہے کہ وہ ماسک پہن کر ہی سفر کریں اور سوشل ڈسٹنسنگ قوانین پر عمل کریں۔
بی ایم سی اور ریلوے کے ذریعہ گزشتہ 10 دنوں میں ماسک نہ لگانے والوں کے خلاف خصوصی مہم کے تحت کارروائی کی ہے۔
مزید پڑھیں:
اورنگ آباد شہر کے تاریخی دروازوں کا ماڈل سازی مقابلہ
حال ہی میں ریاستی حکومت نے لوکل ٹرین سے ہر خاص و عام کو سفر کی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد ممبئی میں بھیڑ زیادہ دکھائی دے رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میئر نے کورونا وباء کے لئے بنائے گئے قوانین پر سختی سے عمل کرنے کے لئے اور لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے خود ہی میدان میں اتر گئیں۔