جھونپڑا ایس آر اے اسکیم کے تحت متعدد سوسائٹیوں میں سے ایک جنوب وسطی ممبئی کے انٹاپ ہل کی شیخ مصری کوآپریٹیو سوسائٹی Sheikh Misri Cooperative Society ہے، جو کہ نیلم سوسائٹی میں واقع ہے۔ مذکورہ سوسائٹی کے عہدیداران میں فاروق قریشی، ریاض سلطان خان، وکیل شفیع شیخ بھی شامل ہیں، جب کہ وومکار بلڈنگ اور سوسائٹی کے عہدیداران فرار ہیں، ایس آر اے انتظامیہ نئی کمیٹی تشکیل نہیں دے رہی ہے۔ بلکہ تقریباً بارہ برس سے بے گھر یہاں کے مکینوں کو ڈھائی تین برس سے کرایہ بھی نہیں دیا جارہاہے۔ کیونکہ اومکار کے بابو بھائی ای ڈی کے مبینہ معاملہ میں جیل میں ہیں۔ اس طرح غریب عوام ظلم وبربریت کا شکار ہیں اور اپنے گھروں سے 12 برس سے محروم ہیں۔
شیخ مصری ایس آر اے اسکیم کے ایک مکین لیاقت شیخ کا کہناہے، 12 برس کا عرصہ گزار چکا ہے، تاہم مایوس ہیں کوئی ہماری بات سننے اور انصاف دینے والانہیں ہے ،مقامی ایم ایل اے کیپٹن تمل سالوین نے ایوان میں شیخ مصری سوسائٹی کامسئلہ ایوان میں اٹھایا عام متوسط طبقے کے ہندوستانیوں کا ایک گھر کا خواب برسوں کی محنت کے بعد تباہ ہو گیا۔ ایس آر اے میں جیسے صرف بلڈروں کی سنوائی ہوتی ہے اور غریب جھوپڑ رہائشیوں کی کوئی نہیں سننا چاہتا ہے،بلکہ وہ بارہ برس سے دربدر کی خاک چھان رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 99 فیصد مکینوں نے مکانات اومکار کے رشتہ داروں اور ڈویلپرز کے حوالے کیے تھے، ہم شیخ مصری SRA CHS کے کل 253 ممبرس ہیں، 2010 میں بلڈر کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس معاہدے کے مطابق انہوں نے کرایہ کی بنیاد پر گھرون کوق چھوڑا تھا۔ لیکن معاہدے کے مطابق بلڈر مکینوں کو 24 مہینوں میں ایس آر اے فلیٹس دینے کا وعدہ کیا تھا، اب 5 برسوں سے مکین کرایہ سے محروم ہیں۔
سوسائٹی ممبران نے تمام کرایہ داروں کو دھوکہ دیاہے۔ اور بغیر کسی الیکشن کے وہاں کی اپنی سوسائٹی بنا لی ہے،تقریبا 253 کرایہ داروں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے اوروہ ذہنی تناؤ میں زندگی گزار رہے ہیں۔ شیخ مصری SRA پروجیکٹ پچھلے بارہ سالوں سے زیر التوا ہے۔ ان لوگوں کا کہنا ہیکہ عید بعد احتجاج کئےجائیں گے تاکہ انتظامیہ کو بیدار کیا جاسکے۔