ETV Bharat / state

ممبئی:کورنا وائرس کے نئے کیسیز میں غیر معمولی اضافہ

ریاست مہارشٹر میں عالمی وبا کورونا وائرس کی کیسیز میں غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے ۔ریاست کے دارلحکومت ممبئی میں جہاں ایک دن میں کورونا وائرس کی کیسیز میں تین ہزار نئے معاملات درج کئے گئے ہیں وہیں ایشیاء کی سب سے بڑی کچی آبادی کہلانے والا علاقہ دھاراوی میں مارچ کے مہینے میں اب تک 272 نئے کیسیز درج کئے گئے ہیں ۔

کورنا وائرس
کورنا وائرس
author img

By

Published : Mar 20, 2021, 10:37 PM IST

ریا ست میں کورونا وائرس کے کیسیز میں اضافہ کے پیش نطر ریاست کے وزیر اعلی ادھاو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ کرونا کی روک تھام کے لئے واحدراستہ لاک ڈان ہی ہے۔پانچ اعشاریہ دو مربع کلومیٹر کے رقبے میں پھیلی اس کچی آبادی کی جھونپڑی میں کورونا کے بڑھتے معاملات خطرے کی گھنٹی سے کم نہیں ہے۔

تاہم عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ سال کے مقابلے رواں برس کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے پر عزم ہیں ۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ فروری کے بعد سے دھاراوی میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ ہواہے ۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یہاں 272 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں ۔جس کے بعد کورونا وائرس کی مجموعی تعداد 1334ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سےدھاروی کی کچی آبادی میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد7453 جب کہ مرنے والو ں کی تعداد 316ہوگئی ہے۔
دھاراوی میں کم و بیش 6لاکھ لوگ آبادہیں ۔ کثیر آبادی کے سبب سماجی فاصلہ پر عمل آوری مشکل ہے ۔ جگہ کی قلت کے سبب ایک کمروں میں دس دس افراد رہنے پر مجبور ہیں

تنگ سڑکیں ہونے کی وجہ سے عوام کو چلنے میںدشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہاں کرونا کا پہلا مریض گذشتہ سال یکم اپریل کوسامنے آیا تھا۔اس کے بعدسے یہاں کورونا کیسیز اضافہ ہی ہوتاجارہا ہے۔ اب یہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہونے کی وجہ سے اسے’’ ہاٹ سپاٹ‘‘ قرار دیا گیا۔
ممبئی مہانگر پالیکا کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ دھاراوی میں کروناوائرس کےواقعات نومبرسے کم ہونا شروع ہواتھا ۔ جنوری اورفروی تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

بی ایم سی کے جی نارتھ کے اسٹنٹ کمشنر کرن دیگھاوکر کا کہنا ہے کہ اب جانچ ہونے کے بعد دھاراوی میں کرونا کے اتنے سارےمعاملات منظر عام پر آئے ہیں ۔لیکن صورتحال گزشتہ برس کے مقابلے میں مختلف اور قابو میں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.