ETV Bharat / state

ممبئی: حاجی علی اور ماہم درگاہ میں زیارت پر پابندی - عالمی شہرت یافتہ درگاہ حاجی علی

کورونا وائرس کی وجہ سے اسکولز اور کالجز بند ہونے کے بعد اب ممبئی میں واقع عالمی شہرت یافتہ درگاہ حاجی علی اور ماہم درگاہ پر بھی زائرین کی آمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

حاجی علی درگاہ میں زیارت پر پابندی،
حاجی علی درگاہ میں زیارت پر پابندی،
author img

By

Published : Mar 19, 2020, 5:23 PM IST

کل تک جس حاجی علی درگاہ میں کرونا وائرس سے بچنے کے لیے صاف صفائی مہم جاری تھی آج اسی حاجی علی درگاہ کو زیارت کے لیے پوری طرح سے بند کر دیا گیا ہے۔

حاجی علی درگاہ میں زیارت پر پابندی، ویڈیو

ممبئی پولیس نے لوگوں سے درخواست کی تھی زیارت کی جگہ یا مساجد میں زیادہ بھیڑ سے گریز کریں جس کے بعد حاجی علی درگاہ اور ماہم درگاہ انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جب تک کرونا وائرس کا قہر جاری ہے تب تک زائرین کی آمد پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

حالانکہ ممبئی پولیس مقامی مسلمانوں سے اپیل کی تھی کہ وہ جمعہ کی نماز اپنے گھروں میں ہی پڑھیں جبکہ پولیس کی اپیل کو علماوں نے خارج کردیا اور نماز مساجد میں ہی ادا کرنے کی بات کہی۔

ایسے میں زائرین حاجی علی درگاہ اور ماہم درگاہ کی زیارت کرنا چاہتے ہیں تو فی الحال یہاں آنے سے گریز کریں کیونکہ انہیں زیارت کے بغیر ہی واپس جانا ہوگا۔

درگاہ ٹرسٹ نے کہا کہ حالات جیسے ہی بہتر ہوں گے درگاہ کو زائرین کے لیے کھول دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.