ممبئی: سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی اور رئیس شیخ نے حج ہاؤس میں سول سروسز کے امیدواروں کی نشستوں کے حوالے سے آج مرکزی وزیر مختار عبّاس نقوی سے ملاقات کی Abu Asim Azmi Meets Union Minister Mukhtar Abbas Naqvi اور اپنے مطالبات کو رکھا۔
اطلاعات کے مطابق مرکزی حج کمیٹی کے سی ای او محمد یعقوب شیخ پر الزام ہے کہ انہوں نے حج ہاؤس میں چلنے والی یو پی ایس سی کوچنگ سینٹر کی نشستیں 200 سے گھٹا کر 100 کردی Mumbai Hajj Committee Reduces Civil Services Coaching Seats ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یو پی ایس سی کے ایک سینئر طلبہ کو بھی آناًفاناً میں نکال دیا۔
اس معاملے کو لیکر کئی اراکین پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی نے مختار عباس نقوی کو خط لکھتے ہوئے دوبارہ سے نشستوں کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:
بتایا جاتا ہے کہ مرکزی حج کمیٹی کے سابق سی ای او مقصود احمد خان نے مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور کی اجازت کے بغیر 100 نششتوں کو بڑھا کر 200 تک کردیا تھے جبکہ موجودہ سی ای او کا کہنا ہیکہ نشستیں بڑھانے کیلئے انہوں نے مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور کو خط لکھ کر اجازت طلب کی ہے۔ مرکز سے اجازت ملنے پر سیٹیوں کو بڑھانے کی کاروائی کی جائیگی۔