تجارتی شہر الہاس نگر کیمپ نمبر تین کے سی بلاک علاقے میں واقع سد گرو ٹفن سینٹر نامی ہوٹل میں گیس سلینڈر سے گیس رساؤ ہونے کے سبب دھماکہ ہوگیا جس کے بعد پورہ ہوٹل آگ کے شعلوں میں تبدیل ہوگئی۔
آگ کی زد میں آنے سے ہوٹل میں کھانا کھا رہے گوند یادو نامی مزدور جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دھیرج ورما نامی مزدور شدید طور سے زخمی ہوگیا۔
حادثہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر بریگیڈ عملہ جائے حادثہ پر پہنچ کر آتشزدگی پر قابو پانے کی مشقت کرنے لگا لیکن تب تک پوری ہوٹل خاکستر ہوچکی تھی۔
فی الحال دھیرج ورما نامی زخمی شخص کو الہاس نگر میں واقع سینٹرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔