ETV Bharat / state

ممبئی: فرضی کورونا ویکسین دینے والا گروہ بے نقاب

مہاراشٹرا کے ممبئی میں غیرقانونی طور پر چلائے جارہے ویکسین کیمپس بھی اب پولیس رڈار پر ہیں۔ اس سلسلہ میں ’مشن ویکسین‘ کے تحت ایس آئی ٹی کی ایک ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے اور شہر میں فرضی اور غیرقانونی طریقے سے ویکسین لگانے والے 10 ملزمین کو گرفتار کیا گیا جبکہ مزید گرفتاریاں کی جاسکتی ہیں۔ پولیس نے عوام کو محتاط رہنے اور ویکسین کیمپ کی اطلاع پولیس کو فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

author img

By

Published : Jun 25, 2021, 8:11 PM IST

ممبئی: فرضی کورونا ویکسین دینے والا گروہ بے نقاب
ممبئی: فرضی کورونا ویکسین دینے والا گروہ بے نقاب

ممبئی شہر میں اب ویکسین لگانا بھی مشکل ہوگیا ہے کیونکہ غیرقانونی طور پر فرضی ویکسین دینے والا گروہ اب متحرک ہوگیا ہے۔ پولیس نے اس پورے گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے لوگوں کو محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔ شہر و مضافات میں فرضی کورونا ویکسین کیمپ کے معاملات میں اضافہ کے بعد پولیس نے تمام تمام ویکسین کیمپ پر اپنی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ممبئی کے جوائنٹ پولیس کمشنر نظم و ضبط وشواس ناگرے پاٹل نے پولیس ہیڈ کوارٹر پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس کی جانب سے غیرقانونی طور پر چلائے جارہے ویکسین کیمپ اور منتظمین پر نظر رکھی جائے گی۔ فرضی ویکسین اور غیر قانونی ویکسین کیمپوں پر نظر رکھنے اور کاروائی کرنے کےلیے ایک ایس آئی ٹی بھی تشکیل دی ہے جس کی سر براہی وشال ٹھاکر کو دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انل دیشمکھ کی رہائش گاہ پر ای ڈی کا چھاپہ

انہوں نے شہریو ں سے کہا ہے کہ انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے لیکن اگر ویکسین کیمپ کا انعقاد ان کی سوسائٹی یا محلے میں کیا جاتا ہے کہ تو اس کی اطلاع پولیس کو ضرور دیں۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی پولیس نے ایسے غیرقانونی کیمپ کا انعقاد کر نے والے گروہ کو بے نقاب کیا ہے۔ شہر و مضافاتی علاقوں میں کورونا ویکسین کے نام پر فرضی ویکسین کیمپ منعقد کر نے والے گروہ کو پولیس نے بے نقاب کر کے اب تک 10 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

ممبئی کے کاندیولی اور بھوئیواڑہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں فرضی ویکسین لگانے کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد 30 مئی کو ممبئی کے ہیرا نندانی ہاؤسنگ ایس وی روڈ کاندیولی سوسائٹی میں 390 اراکین کو فی کس 1260 میں ویکسین دی گئی تھی۔ سوسائٹی کے اراکین سے ویکسین لگانے والوں کا ڈیٹا بھی طلب کیا گیا ہے۔ ان اراکین کو متعدد کوویڈ سینٹر اور اسپتال کے معرفت ویکسین سرٹیفکیٹ سند بھی دی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں شکایت وصول ہونے کے بعد پولیس نے مختلف دفعات 308, 188, 268, 270, 274, 275, 276, 419, 420, 465, 468, 420 و دیگر دفعات کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔

اس معاملہ میں پولیس نے 8 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے قبضے سے 12 لاکھ چالیس ہزار روپئے اور ایک کار کو بھی ضبط کیا گیا۔ اس گروہ کے سرغنہ مہندر پرتاپ سنگھ اور منیش ترپاٹھی کے بینک اکاؤنٹ کی بھی تفتیش کی گئی۔ اس معاملہ میں کاندیولی کے شیوم اسپتال کے ڈاکٹر شیوراج پٹاریہ اور نیتا پٹاریہ کو بھی گرفتار کیا گیا جبکہ 200 متاثرین کا بیان قلم بند کیا گیا۔

پولیس نے کاراوئی کرتے ہوئے کووین ایپ پر فرضی طریقے سے جاری 114 اسناد کو بھی ضبط کیا ہے۔ اس معاملہ میں جدید ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کاندیولی اور بھوائیواڑہ پولیس نے کل 10 ملزمین کو گرفتار کیا ہے، جس میں مہند پرتاپ سنگھ 39 سالہ, سنجے وجئے گپتا 29 سالہ, چندن رام ساگر سنگھ 32, نتن وسنت مورڈے 32 محمد کریم اکبر علی 19 گڈیا رام بل یادو 24 شیواراج چھوٹوا لال پٹاریہ 61 سالہ, نیتا شیوراج پٹاریہ 60 سالہ شریکانت مانے 39 اور سیما راجیش آہوجہ 42 کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان ملزمین سے تفتیش پر پتہ چلا کہ مہندر سنگھ, سنجے گپتا اور کریم اکبر علی نے ہیرا نندانی ہیرٹیج ایس وی روڈ کاندیولی میں فرضی ویکسین کیمپ منعقد کیا تھا۔ ملزمین نے فرضی ویکسین کیمپ منعقد کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

پولیس نے بوریولی 6 فرضی کیمپ منعقد کرتے ہوئے 225 مکینوں کو ویکسین دینے کے معاملہ میں راجیش پانڈے, سنجے گپتا, مہند سنگھ, شیوم اسپتال کی ایک خاتون اور دو مرد ملازمین کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔ مانشی شیئر اینڈ اسٹاک بوریولی کی سوسائٹی میں 514 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی اس میں ملزم راجیش پانڈے, سنجے گپتا, مہندر سنگھ اور کریم شیوم اسپتال کی خاتون دو مرد ملازمین ملوث ہے۔ ان پر کارروائی کی گئی۔

اسی طرح بھوئیواڑہ پولیس اسٹیشن حدود میں پریل پوسٹ آفس، ایجوکیشن نگر میں 207 افراد کو کورونا کا فرضی ٹیکہ دیا گیا تھا، اس معاملہ میں ملزمین مہندر سنگھ, شری کانت مانے اور سیما سنگھ سمیت تین افراد پر کیس درج کیا گیا۔ اسی طرح ورسوا میں اندھیری مغرب میں 151 افراد کو فرضی ویکسین لگائی گئی۔ کھار پولیس اسٹیشن کی حدود میں 206 افراد کو ٹیکہ دیا گیا۔ اس میں بھی یہی ملزمین ملوث پائے گئے۔ بانگورنگر پولیس اسٹیشن ملاڈ میں بینک آف بروڈہ برانچ میں 40 افراد کو فرضی ٹیکہ دیا گیا، اس میں بھی یہی ملزمین ملوث تھے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ ملزمین ویکسین میں سلائین یا گلوکوز کے پانی کی آمیزش کرتے تھے۔ اس ویکسین سے انسانی جان کو خطرہ اور مضر اثرات بھی ہوسکتے تھے۔ اس لیے اس معاملہ میں مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.