ETV Bharat / state

Dawoodi Bohra Masjid ممبئی کی داؤدی بوہرہ کے لیے مختص سیفی مسجد جہاں بیس ہزار لوگ ایک ساتھ نماز ادا کر سکتے ہیں - Saifi Masjid where 20000 people can pray together

قدیم طرز پر تعمیر یہ دروازہ ممبئی کے بھنڈی بازار میں تعمیر سیفی مسجد کا صدر دروازہ ہے۔ یہ مسجد اہل تشیع کے لیے مختص ہے۔ اس لئے بڑے پیمانے پر داؤدی بوہرہ فرقے سے تعلق رکھنے والوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔ در اصل اس علاقے کی اس سر نے تعمیر کرنے کا خواب ارادہ بوہرہ فرقے کے روح رواں آنجہانی سیدنا ڈاکٹر برہان الدین نے دیکھا تھا جسے عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔ Dawoodi Bohra Saifi Masjid in Mumbai

Dawoodi Bohra Masjid
Dawoodi Bohra Masjid
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 28, 2023, 4:01 PM IST

Updated : Sep 28, 2023, 6:17 PM IST

ممبئی کی داؤدی بوہرہ کے لیے مختص سیفی مسجد

ممبئی: ممبئی کے بھنڈی بازار میں علاقہ میں جب داؤدی بوہرہ سیفی مسجد کا از سر نو تعمیر کا کام شروع ہوا تو یہ اس مسجد کہ بھی کام بھی زمینی سطح سے شروع کیا گیا۔ اور اب یہ کام مکمل ہو گیا تو اس کا افتتاح سیدنا مفصل کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ سن 2009 میں اس علاقے کی از سر نو تعمیراتی کام کا آغاز ہوا کام جنگی پیمانے پر شروع کیا گیا تقریباً 16.50 ایکڑ میں پھیلے اس پروجیکٹ کے ذریعہ لاکھوں لوگوں کو گھر فراہم کیے گئے۔ جب کہ کام ابھی بھی جاری ہے۔

اس مسجد کی سنگھ بنیاد سن 1926 میں سیدنا مفدل کے دادا آنجہانی سیدنا طاہر سیف الدین کے ذریعے عمل میں آئی مقصد تھا کہ ممبئی میں داؤدی بوہرہ فرقے سے تعلق رکھنے والے عبادت کے موقع پر ایک ساتھ نماز ادا کر سکیں۔ ایس بی یو تی پروجیکٹ کے تعمیراتی کام کے دوران ٹرسٹ نے کئی نشیب و فراز دیکھے لیکن یہ کام مسلسل جاری رہا اس مسجد میں بیک وقت 20000 لوگ نماز ادا کر سکتے ہیں جب کہ مذہبی رسومات اور مذہبی سرگرمیوں کے لیے مسجد کہ استعمال کیا جائے گا۔

مسجد کی دوبارہ تعمیر کے بعد مسجد کو ایک نئی رنگ و روغن اور نئی شکل میں پیش کیا گیا ۔۔مسجد کے دروازے کھڑکیوں اور دوسری ساری ضرورت کی چیزوں کو پوری طرح سے نیا رخ گیا ہے۔ دیواروں پر قرآنی آیتیں مزین ہیں۔ مسجد کی دوبارہ تعمیر کے بعد یہاں سیوریج پلانٹ کے ساتھ رین واٹر ہرویسٹنگ سسٹم اور سولار پینل نصب کیا گیا اطراف میں اسی سولر پینل سے بجلی سپلائی کی جاتی ہے۔

Last Updated : Sep 28, 2023, 6:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.