ETV Bharat / state

مہاراشٹر: لاکھوں روپے مالیت کا ہینڈ سینیٹائیزر ضبط - ممبئی

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کی کرائم برانچ نے زائد قیمت پر ہینڈ سینیٹائیزر فروخت کرنے والے تین افراد کو 5 ہزار سینیٹائیزر کی بوتلوں سمیت گرفتار کیا ہے۔

لاکھوں روپے مالیت کا ہینڈ سینیٹائیزر ضبط

author img

By

Published : Mar 28, 2020, 9:10 PM IST

ممبئی کرائم برانچ نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے ممبئی کے ماہم علاقے سے تین افراد کو تقریباً ڈھائی لاکھ روپے مالیت کے ہینڈ سینیٹائیزر کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ یہ تینوں افراد سینیٹائیزر کو طے شدہ قیمت سے زیادہ قیمت پر فروخت کر رہے تھے۔

پولیس نے ان کے قبضے سے تقریباً پانچ ہزار سینیٹائیزر کی بوتلیں برآمد کی ہیں، کرائم برانچ نے یہ کاروائی کورونا وائرس کے پیش نظر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کے تحت چلائی جانے والی مہم کے دوران کی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے اب تک آٹھ سو سے زائد مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ اس جان لیوا وائرس سے 19 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.