پیر کو ایک مقامی عدالت نے لکڑا والا کو اس کیس کے سلسلے میں 10 فروری تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ یہ تیسرا کیس تھا جس میں اسے گرفتار کیا گیا ہے۔
ممبئی کی ایسپلینیڈ کورٹ نے اسے 21 جنوری کو 27 جنوری تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا تھا۔ لکڑا والا کو پولیس ریمانڈ کے اخیر میں اسے عدالت میں پیش کیا گیا۔ اسے رواں ماہ کے شروع میں ممبئی کرائم برانچ نے پٹنہ سے گرفتار کیا تھا۔
اس کے بعد پولیس نے اسے ممبئی کی مقامی عدالت میں پیش کیا ، جس نے اسے 21 جنوری تک پولیس تحویل میں بھیج دیاتھا۔