ETV Bharat / state

ممبئی: سمیر خان کی  ضمانت کی درخواست مسترد - صنعتی شہر ممبئی

صنعتی شہر ممبئی کی ایک عدالت نے منشیات کے ایک مقدمہ میں مہاراشٹر کے کابینی وزیر نواب ملک کے داماد سمیر خان کی ضمانت کی عرضی خارج کر دی ہے۔

author img

By

Published : Feb 21, 2021, 4:51 PM IST

صنعتی شہر ممبئی کی ایک عدالت نے گزشتہ روز منشیات کے ایک مقدمہ میں مہاراشٹرا کے کابینی وزیر نواب ملک کے داماد سمیر خان کے ضمانت کی عرضی خارج کر دی ہے۔

سمیر خان کو منشیات کے روک تھام سے متعلق بیورو این سی بی نے 13 جنوری کو 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا تھا۔ جس کے بعد ان کی تحویل میں توسیع کر دی گئی۔

قبل ازیں عدالت میں سرکاری وکیل نے کہا تھا کہ این سی بی کو کچھ چیٹز کے ذریعہ سمیر خان کی جانب سے سی بی ڈی آئل و دیگر منشیات کو مریجوانا کے ساتھ ملانے کے شواہد ملے تھے۔

عدالت نے کہا کہ کرن اور سمیر خان کے درمیان کئی بار 20 ہزار سے زائد رقم کی لین دین یعنی متعدد ٹرانزیکشنز ہوئے۔

این سی بی کے وکیل کا کہنا ہے کہ عدالت کو شواہد ملے ہیں کہ وہ منشیات کے کاروبار میں سرگرم تھے جس کی وجہ سے ان کے خلاف این ڈی پی سی کے 27 اے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

14 جنوری کو کابینی وزیر نواب ملک نے ٹویٹ کیا تھا کہ کوئی شخص قانون کے دائرہ سے بالاتر نہیں ہے۔ اس لیے بلا تفریق قانونی کاروائی کی جانی چاہئے۔ تاہم قانون کے مطابق انصاف ملے گا۔ ساتھ ہی کہا کہ وہ عدالت کا احترام کرتے ہیں اور انہیں عدلیہ پر پورا اعتماد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.