ETV Bharat / state

کانگریس۔ این سی پی کا مشترکہ انتخابی منشور جاری

author img

By

Published : Oct 7, 2019, 7:25 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور این سی پی نے متحد ہو کر انتخابات لڑنے کے اعلان کے بعد مشترکہ انتخابی منشور جاری کیا ہے۔

کانگریس۔ این سی پی کا مشترکہ انتخابی منشور جاری

کانگریس این سی پی اتحاد کی جانب سے ریاست میں اسمبلی انتخابات 2019 کے لیے مشترکہ انتخابی منشور جاری کیا گیا ہے، انتخابی منشور ایک پریس کانفرنس میں جاری کیا گیا جو ممبئی کے یشونت راؤ چوہان پرستشٹھان میں منعقدہ ہوئی تھی۔

اس موقع پر ریاستی کانگریس کے صدر بالاصاحب تھورات، این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل، رکن پارلیمان سپریہ سُلے، رکن پارلیمان وندنا چوہان، این سی پی کے ترجمان نواب ملک موجود تھے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

انتخابی منشور این سی پی کی رکن پارلیمان وندنا چوہان کی سربراہی میں ایک کمیٹی نے تیار کیا ہے، کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور اتحادی جماعتوں نے مشترکہ طور پر یہ منشور بنایا ہے۔

بالاصاحب تھوراٹ اور جینت راؤ پاٹل نے کہا ہے کہ یہ منشور ریاست میں آنے والے دنوں میں ہونے والے تمام کاموں کا حلف نامہ ہے، جس میں ماحولیات، معاشرتی انصاف کے ساتھ ساتھ نوجوانوں، خواتین اور بزرگ شہریوں سمیت تمام پہلوؤں کو شامل کیا گیا ہے۔

انتخابی منشور میں درج باتیں:

  • ریاست میں فوری قرض معافی کا نفاذ
  • اعلی تعلیم کے لیے طلبا کو زیرو فیصد سود کی شرح پر قرض کی فراہمی
  • مزدوروں کے لیے کم سے کم اجرت کو یقینی بنانے کے لیے فیصلہ کیا جائے گا
  • مہاراشٹر کے باشندوں کو کمپنی، فیکٹری میں ملازمت فراہم کرنے کے لیے قوانین کا نفاذ کیا جائے گا
  • اس انتخابی منشور میں بی جے پی اور شیوسینا کی حکومت کی خامیوں کا حوالہ دیتے ہوئے اس کی اصلاح کا وعدہ کیا گیا ہے۔
  • پانچ سو میٹرو مربع فٹ کے گھر میں رہنے والے افراد ٹیکس میں چھوٹ کے اہل
  • خواتین بچت گروپوں کے لیے 2000 کروڑ روپے کا فنڈ
  • سچر کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد ہوگا
  • ریاستی عوام کے مسائل کییکسوئی کے لیے علیحدہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا قیام
  • ماحولیاتی تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات
  • خواتین کی حفاظت اور صحت کے لیے خصوصی منصوبے
  • توانائی کے شعبے کے لیے جدید حل وضع کیے جائیں گے
  • پانی کے تحفظ اور آبپاشی اسکیموں کے لیے موثر اقدامات کی منصوبہ بندی کی جائے گی اور ان پر عمل کیا جائے گا۔
  • مراٹھواڑہ اور ودربھ میں آبپاشی کے منصوبوں کو مزید بہتر کیا جائے گا
  • پسماندہ طبقات اور قبائلیوں کو انصاف دلانے کے لیے خصوصی کوششیں کی جائیں گی۔
  • آشا اور آنگن واڑی ملازمین کو فوری طور ریاستی ملازمین کا درجہ دیا جائے گا

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.