ETV Bharat / state

شیوسینا، کانگریس کو رائے نہ دے: کانگریس رہنما

یشونت راؤ چوہان آڈیٹوریم میں منعقدہ پروگرام میں کانگریس کے نئے ممبئی صدر بھائی جگتاپ نے عہدہ سنبھالا۔

congress
congress
author img

By

Published : Dec 29, 2020, 11:36 PM IST

اس موقع پر عہدیداروں نے مہا وکاس اگھاڑی حکومت کی جم کر کھینچائی کی وہیں اتحاد میں شامل کانگریس کے وزرا ٔ نے بی جے پی پر نشانا لگایا۔

ممبئی کانگریس رہنما امرجیت سنگھ منہاس نے بی ایم سی پر ترنگا لہرانے کی بات کہی جس کی حمایت سبھی نے کی۔

نئے صدر بھائی جگتاپ نے پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی میں گئے لوگوں سے واپسی کی گذارش کی۔ انہوں نے کانگریس کو متحد کرنے کی پرزور وکالت کی۔

مہاراشٹر کانگریس صدر اور ریاست کے محصول وزیر بالا صاحب تھورات نے بی جے پی پر تنقید کی۔ یوم تاسیس پروگرام میں سابق مرکزی وزیر ملند دیورا، پریا دت اور سنجے نروپم کی غیر موجودگی پر بھی چرچا ہوئی۔

مہاراشٹر کانگریس کے نائب صدر اور سابق وزیر عارف نسیم خان نے کہا کہ کانگریس کس کے ساتھ انتخاب لڑے گی یہ شیوسینا نہیں طئے کر سکتی اور یو پی اے کے بارے میں شیوسینا کو رائے دینے کا اختیار کس نے دیا ہے۔ یو پی اے چیئر پرسن سونیا گاندھی ہیں اور رہیں گی۔

پرگرام کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پارٹی انچارج ایچ کے پاٹل نے کہا کہ شیوسینا یو پی اے کا حصہ نہیں ہے وہ یو پی اے کے وفادار نہیں رہے ہیں ہمیں شیوسینا کی صلاح کی ضرورت نہیں ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.