ETV Bharat / state

ممبئی: جامع مسجد کی ملکیت پر غیر قانونی قبضہ کے خلاف مہم - ممبئی نیوز

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے کرافورڈ مارکیٹ کے قریب واقع جامع مسجد کی ملکیت پر غیر قانونی طریقے سے قابض لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت نے مسجد کے چیئرمین شعیب خطیب سے بات کرکے مہم اور مسجد کی ملکیت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔

جامع مسجد چیئرمین شعیب خطیب
جامع مسجد چیئرمین شعیب خطیب
author img

By

Published : Sep 7, 2021, 7:27 PM IST

ممبئی کی جامع مسجد نہ صرف مسجد ہے بلکہ شہر کا معروف ترین ادارہ ہے جو معاشرے کے لیے دور حاضر میں میل کا پتھر ہے اور یہاں سے معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے سماجی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔

جامع مسجد چیئرمین شعیب خطیب سے گفتگو

تقریباً دو صدی سے قبل اس جامع مسجد کی وقف ملکیت جس کی مالی حیثیت کروڑوں اربوں روپے کی ہے اور اس پر غیر قانونی طریقے سے کوئی نہ کوئی قابض ہے، ان املاک کو اب بازیاب کروانے کے لیے کارروائی کی مہم شروع کی گئی ہے تاکہ ان املاک کو حاصل کرکے قوم کے فائدے کے لیے استعمال کیا جاسکے۔

اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران جامع مسجد کے چیئرمین شعیب خطیب نے بتایا کہ فی الحال اس بات پر غور کیا جارہا ہے کہ جامع مسجد کی اُن املاک کو کس طرح حاصل کیا جائے جن پر غیر قانونی طور پر لوگوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تعلق سے ایک مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت جامع مسجد کی وہ ساری املاک خالی کرائی جائے گی تاکہ مسجد کی آمدنی کے ذرائع اور آمدنی میں اضافہ ہو اور اس رقم سے معاشرے کی فلاح بہبود کا کام کیا جاسکے۔

شعیب خطیب نے کہا کہ 'اگر ممبئی میں موجود جامع مسجد کی املاک پوری طرح سے ٹرسٹ کو حاصل ہوگئی تو پھر کسی طرح کے چندے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔

انہوں نے جامع مسجد کی جگہ پر بنے ایک اسکول کا ذکر کیا جو کہ ناگپاڑہ علاقے میں واقع ہے اور اسکول اب بند ہوچکی ہے لیکن اس پر اُسی علاقے کے ایک شخص نے غیر قانونی قبضہ کیا ہے اور اب اس زمین کو خالی کرانے کے لیے قانونی کارروائیاں شروع کی جاچکی ہیں جب کہ اسی علاقے میں ایسی مزید املاک ہیں جہاں لوگوں نے غیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے۔

جامع مسجد کے چیئرمین شعیب خطیب مزید کہا کہ 'پرانی جگہوں کے کرائے آج بھی دس اور بیس روپے ادا کئے جارہے ہیں اور اس رقم کو بھی کرائے دار ادا بھی نہیں کرتے جب کہ کچھ کرائے دار اپنے آپ کو جامع مسجد کا کرایہ دار بھی ماننے سے انکار کرتے ہیں جب کہ ان تمام املاک کی دستاویزات مسجد کے پاس موجود ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.