الہاس نگر کرائم برانچ یونٹ کی ٹیم نے گزشتہ شب ڈپلیکیٹ چابی کی مدد سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے تین شاطر چوروں کو گرفتار کیا ہے۔
تینوں ملزمین کی نشاندہی پر پولیس نے 16 موٹر سائیکلز برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
الہاس نگر کرائم برانچ کے اسسٹنٹ پولیس کمشنر کشن گئولی کے مطابق شہر میں شاطر چور موٹر سائیکل کی نقلی چابی کی مدد سے موٹر سائیکل چوری کرتے تھے۔
خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کرائم برانچ کی ٹیم نے سنیل کالے، وجے جادھو اور انوراگ وجے اڈھاری کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ان کی نشاندہی پر چوری شدہ 16 موٹر سائیکل برآمد کی ہے۔