ETV Bharat / state

ممبئی 26/11 حملے کے 11 برس مکمل

ممبئی میں دہشت گردانہ حملے کے آج 11 برس گزرگئے، اس حملے میں 166 افراد کو مسلح حملہ آوروں نے گولی مارکر ہلاک کردیا تھا جس سے پورے ملک میں کہرام مچ گیا تھا۔

ممبئی 26/11 حملے کے 11 برس مکمل
ممبئی 26/11 حملے کے 11 برس مکمل
author img

By

Published : Nov 26, 2019, 10:34 AM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں 26 نومبر 2008 کو منظم دہشت گردانہ حملوں کے 11 برس مکمل ہونے پر ہلاک ہوئے افراد کو وزیر اعلی دیویندر فڑنویس،گورنر بھگت سنگھ کوشیاری اور صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے خراج عقیدت پیش کیا۔

دہشت گردانہ حملوں میں 166 افراد ہلاک جب کہ 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔اس حملے میں ہلاک ہونے والے افراد میں ممبئی پولیس کے اعلیٰ افسر ہیمنت کرکرے سمیت ایک درجن سے زائد اہلکار بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ بھارت میں اب تک کا سب سے وحشیانہ دہشت گردانہ حملے میں 26 نومبر 2008 کو ممبئی میں سمندر کے راستے داخل ہوئے چند دہشت گردوں نے سینکڑوں لوگوں کے قتل کر دیا تھا۔
یہ حملہ ممبئی کے مشہور تاج ہوٹل میں انجام دیا گیا تھا، اس کے بعد یہودیوں کے رہائشی علاقے نریمن ہاؤس کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔اس حملے میں ہلاک ہونے والوں میں بھارتی شہریوں کے علاوہ امریکہ اور اسرائیل کے شہری بھی شامل تھے۔

سنہ 2008 میں ممبئی میں ہونے والے حملوں پر بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا تھا، جب کہ حملے کے مرکزی کردار اجمل قصاب پر کارروائی و تفتیش کے بعد سزائے موت دی گئی۔

اطلاعات کے مطابق 12 مقامات پر 4 روز تک دہشت طاری کررکھا تھا اس حملے میں 166 افراد کو ہلاک ہوگئے، جب کہ بھارتی سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 9 حملہ آور بھی مارے گئے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.