ETV Bharat / state

اینٹی نارکوٹک سیل نے گانجے کے ساتھ دو لوگوں کو گرفتار کیا

موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارتی بازار میں اس کی قیمت ساڑھے تین کروڑ سے زائد بتائی جا رہی ہے، منشیات فروش اس کاروبار کو بڑی ہی چالاکی سے انجام دیتے تھے ۔

author img

By

Published : Feb 13, 2021, 2:34 PM IST

ممبئی کرائم برانچ کی اینٹی نارکوٹک سیل نے منشیات مخالف مہم کے تحت اب تک کی سب سے بڑی کارروائی کی ہے، ممبئی کرائم برانچ کے جوائنٹ کمشنر ملند بھرامبے نے بتایا کہ ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل نے 1800 کلو گانجا ضبط کیا ہے۔

اینٹی نارکوٹک سیل نے گانجے کے ساتھ دو لوگوں کو گرفتار کیا
اینٹی نارکوٹک سیل نے گانجے کے ساتھ دو لوگوں کو گرفتار کیا

موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارتی بازار میں اس کی قیمت ساڑھے تین کروڑ سے زائد بتائی جا رہی ہے، منشیات فروش اس کاروبار کو بڑی ہی چالاکی سے انجام دیتے تھے ۔

بتایا جاتا ہے کہ اس گانجے کو ٹیمپو کی مدد سے ممبئی لایا جاتا تھا پوری ٹیمپو میں ناریل ہوا کرتا تھا، تاکہ کسی کو اس پر شک نہ ہو سکے، لیکن گزشتہ کئی دنوں سے اینٹی نارکوٹک سیل کے افسران اس راز کو فاش کرنے میں مصروف تھے۔

کڑی مشقت کے بعد نہ صرف گانجا ضبط گیا بلکہ اس پیشے سے منسلک دو افراد کی گرفتاری بھی عمل میں آئی۔

اتنی زیادہ مقدار میں یہ گانجا اڈیسہ سے ممبئی لانے کے بعد اسے بھیونڈی کے ایک گودام میں رکھ دیا جاتا تھا، اس کے بعد ممبئی کے مقامی مارکیٹ میں اسکی سپلائی کی جاتی تھی۔

کرائم برانچ کے مطابق منشیات کا یہ کاروبار گزشتہ پانچ برسوں سے انجام دیا جارہا تھا اور اس کاروبار میں کئی لوگ شامل ہیں، ممبئی کرائم برانچ کے جوائنٹ ملند بھرامبے نے اس بات کا دعوہ کیا ہے کہ جانچ کا دائرہ جیسے جیسے سخت ہوگا اس معاملے میں اور بھی کئی گرفتاریاں ہونگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.