حالیہ کارروائی میں ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 800 گرام منشیات ضبط کی جس کی قیمت تقریباً 4 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔
یہ گرفتاری ممبئی کے قلابہ پولیس تھانے کی حدود میں ہوئی ہے، تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ منشیات ممبئی میں مقیم بیرون ممالک کے باشندوں کو مہیا کرائی جاتی تھی۔
اس پیشے میں خواتین کی شمولیت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا، ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل نے ممبئی کے وڈالا علاقے سے ایک خاتون کو 20 کلو گرام سے زائد منشیات کے ساتھ گرفتار کیا، مذکورہ خاتون کو کورٹ میں پیش کیا گیا۔
اس کے علاوہ ممبئی کرائم برانچ نے ممبئی کے چیمبور علاقے سے بھی ایک شخص کو نشہ آور اشیا کے ساتھ گرفتار کیا، یہی نہیں اس کے پاس سے نشہ آور اشیاء کے علاوہ دیگر سامان بھی ملے جس کی قیمت لوکھوں میں ہے۔
سب سے اہم اور چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ چیمبور علاقے میں ہی اس کے ایک دوست کے گھر پر گانجے کی کاشتکاری کی جارہی تھی، اس کاشتکاری کا طریقہ ،لزم نے انٹرنیٹ سے سیکھا تھا لیکن ممبئی کرائم برانچ نے اسے سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا۔
ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل کے سربراہ شودیپ لانڈے نے کہا کہ 'شہر میں 31 دسمبر کی رات میں نئے سال کے جشن کی پارٹیوں میں منشیات کی خرید و فروخت عروج پر ہوتی ہے اسی لیے محکمہ پولیس مستعد ہے۔
واضح رہے کہ ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل کے ذریعہ نشے کا کاروبارہ کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی جاتی ہے اس کے باوجود منشیات کے کاروباری کے لیے کوئی نا کوئی راستہ نکال لیتے ہیں۔