ETV Bharat / state

'ممبئی اور پونے شہر 10 دن تک بند اور فوج تعیناتی کی خبر گمراہ کن' - مہاراشٹر سائبر کرائم

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ ان تمام باتوں کو مسترد اور گمراہ کن قرار دیا جس میں کہا جا رہا تھا کہ کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر ممبئی اور پونے اگلے ہفتہ سے اگلے 10 دن کے لیے بند رہیں گے اور دونوں شہر مکمل طور پر فوج کے ماتحت ہوں گے۔

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ
مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ
author img

By

Published : May 27, 2020, 10:56 PM IST

مہاراشٹر میں دن بدن کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اس لیے سوشل میڈیا پر ایک پیغام تیزی سے وائرل ہو رہا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے باعث ممبئی اور پونے 10 دنوں کے لیے بند رہیں گے اور وہاں فوج تعینات رہے گی۔

اس تعلق سے ریاستی حکومت کی جانب سے وزیر داخلہ انل دیشمکھ کے ذریعے وضاحت کی گئی کہ یہ پیغام مکمل طور پر غلط ہے، اس کا مقصد افواہوں پھیلانا ہے، انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پر یقین نہ کریں۔

انیل دیشمکھ نے کہا کہ 'واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ ممبئی اور پونے میں فوج تعینات کی جائے گی، فوج دس دن کا کرفیو نافذ کرے گی یہ سراسر غلط ہے۔ مہاراشٹر سائبر کرائم نے اس افواہ کو پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

ریاست میں کورونا وائرس کی زنجیر توڑنے کے لیے لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کردی گئی ہے ساتھ ہی لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے کے دوران پابندیاں سخت کردی گئی ہیں۔

ممبئی، تھانے، نوی ممبئی، پنویل، کلیان۔ڈومبیولی، پونے، ناسک، اورنگ آباد، جلگاؤں اور ناگپور میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو تشویش کی بات ہے۔

ریاستی حکومت نے کہا کہ ممبئی اور پونے میں فوج کی تعیناتی اور 10 دنوں تک مکمل بند کی یہ پوسٹ گمراہ کن، یہ واضح کیا گیا ہے کہ کسی کو بھی اس پر یقین نہیں کرنا چاہیے اور عوام کو خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.