حملے پوری واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی ہے اور پولیس معاملے کی باریک بینی سے جانچ کررہی ہے۔
الہاس نگر کے ڈاکٹر پربھو آہوجا معمر شہریوں کے لیے معروف گلوکار محمد رفیع کے گیت کا پروگرام ہر برس کراتے ہیں اور امسال ہونے والے پروگرام کے دوران ہال کی سیلنگ اچانک ٹوٹ کر گر پڑی۔
اس حادثہ میں کافی لوگ زخمی ہوئے تھے جس میں سنیل شرما کی والدہ کے سر میں شدید چوٹیں آئی تھی۔
اپنی والدہ کے علاج کے سلسلہ میں سنیل شرما نے مقامی بی جے پی رکن اسمبلی کمار ایلانی کو فون کر کے مدد کی درخواست کی انہوں نے کسی ہسپتال میں داخل کر کے ملنے کے لیے کہا اور جب انہوں نے علاج کے لیے پیسوں کا مطالبہ کیا تو رکن اسمبلی ناراض ہوگئے اور ان پر جان لیوا حملہ کرادیا۔
حملے کی پوری واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی ہے۔
حملہ میں زخمی الہاس نگر میں رہائش پذیر سنیل شرما کے مطابق ایک حادثہ کے دوران شدید طور سے زخمی اپنی والدہ کے معالجہ کو لے کر مدد مانگنے سے ناراض بی جے پی کے مقامی رکن اسمبلی کمار ایلانی نے ان پر جان لیوا حملہ کرایا۔
مقامی افراد کے مطابق حالیہ اسمبلی الیکشن کے دوران متاثرہ شخص سنیل شرما سے رکن اسمبلی کمار ایلانی ناراض تھے اور سنیل کی جانب سے مدد مانگے جانے پر مزید خفا ہوگئے اور حملہ کرا دیا ہے۔
اس معاملے میں جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اسمبلی کمار ایلانی سے گفتگو کی تو انہوں نے اپنے اوپر عائد تمام الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے سیاسی حریف کی جانب سے انہیں بدنام کرنے کی سازش ہے۔
فی الحال الہاس نگر پولیس معاملہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات کی۔