ممبئی: حال ہی میں ممبئی سے متصل تھانے ضلع کے ممبرا Mumbra Mumbai علاقے میں پہاڑوں پر مقیم مکینوں کو نوٹس دے کر برسات سے پہلے ان کے مکانات خالی کرنے کا حکم جاری کیا گیا لیکن ممبئی مضافات میں پہاڑوں پر بسنے والے مکینوں کو لیکر محکمہ بی ایم سی اب تک سنجیدہ نہیں ہے۔ یہی سبب ہے کہ اب تک نہ تو اُن کی حفاظت کے لیے تعمیر کو جانے والی دیوار مکمل ہوئی اور نہ ہی اُنہیں علاقہ خالی کرنے کا فرمان جاری کیا گیا۔ یہ جانکاری آر ٹی آئی سے حاصل ہوئی ہے۔ ممبئی شہر کے مضافاتی علاقوں میں واقع پہاڑوں کے اوپر اور اس سےمتصل خطرناک جگہوں پر رہنے والے ہزاروں مکینوں پر پہاڑی سے چٹان کھسکنے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔
بارش سے پہلے میونسپل کارپوریشن Municipal Corporation Mumbra کی جانب سے انھیں گھر چھوڑ کر کسی دوسرے محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا نوٹس دیا جاتا ہے اور جگہ جگہ بینر لگا کر انہیں باخبر کیا جاتا ہے۔ بارش میں اب چند روز باقی رہ گئے ہیں لیکن اس سال اب تک مکینوں کو نوٹس اور بینر وغیرہ کے ذریعہ الرٹ نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے بہت بڑی تعداد میں مکین اپنے اہل وعیال کے ساتھ جان ہتھیلی پر رکھ کر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
واضح رہے کہ یہ ممبئی مضافات کے وہ علاقے ہیں، جہاں گزشتہ برسوں کے دوران بارش میں چٹان کھسکنے سے اب تک 300 سے زائد افراد ہلاک اور 320 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں اور کئی حادثات میں مکانات منہدم ہو گئے، کئی افراد بال بال بچے بھی ہیں۔
انہوں نے آر ٹی آئی رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ ممبئی سلم امپروومنٹ بورڈ نے ایک جامع سروے کیا تھا۔ اگر اسی وقت حفاظتی دیوارکی تعمیر کی گئی ہوتی تو پہاڑی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی اموات کو روکا جا سکتا تھا۔ بورڈ کی رپورٹ کے بعد اس وقت کے وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے یکم ستمبر 2011 کو محکمہ شہری ترقیات کو ایکشن پلان تیار کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم اس کے بعد 11 سال گذر چکے ہیں لیکن ابھی تک اس پر کام شروع نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں:
- ممبئی: بارش کے موسم میں ضلع تھانہ کا شہر ممبرا نیا سیاحتی مقام
- Wall of Qila e Ark Mahal Demolished: اورنگ آباد ضلع انتظامیہ نے قلعہ ارک محل کی فصیل منہدم کردی
اس ضمن میں کرلا ایل وارڈ کے اسسٹنٹ میونسپل کمشنر مہادیو شندے نے کہا کہ ہر سال پہاڑ کے اطراف رہنے والے مکینوں کو الرٹ کرنےکیلئے ایک نوٹس دیا جاتا ہے اور ان علاقوں میں بینر لگا کر انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت بھی دی جاتی ہے۔ لیکن اس سال ابھی تک انہیں اس تعلق سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے اور اس کا بینر اور نوٹس پرنٹ کرنے کیلئے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ انہیں بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے۔