ٹھاکرے خاندان کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ ان کے خاندان کا کوئی فرد انتخاب لڑنے کے لیے میدان میں اترا ہے۔
آدتیہ ٹھاکرے کے مختلف زبانوں میں سلام ورلی کہے جانے والے پوسٹرز آج کل لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ اس پوسٹر میں اردو زبان کے علاوہ ہندی، گجراتی اور مراٹھی زبان میں بھی سلام ورلی لکھا ہوا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے شیوسینا نے آدتیہ ٹھاکرے کو ورلی اسمبلی حلقے سے انتخابی میدان میں اتارا ہے۔
واضح رہے کہ ریاست مہا راشٹر میں 21 اکتوبر کو اسمبلی انتخابات کے لیے رائے دہندگی کی جائے گی اور اس کے نتائج کا فیصلہ 24 اکتوبر کو کیا جائے گا۔