ETV Bharat / state

Mukhtar Abbas Naqvi Visits Mumbai: مختار عباس نقوی نے حج ہاؤس میں حج ٹرینرس ٹریننگ کا افتتاح کیا - ممبئی حج ہاوس کی خبر

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے ممبئی کے حج ہاؤس میں حج ٹرینرس ٹریننگ کا Naqvi Inaugurated Haj trainers Training Center افتتاح کیا۔ سعودی حکومت سے حج بائی لیٹرل ایگریمنٹ میں کورونا کی وجہ سے دیر ہورہی ہے۔ امید ہے کہ بائی لیٹرل ایگریمنٹ جلد ہو اور حج 2022 میں آسانیاں ہوسکیں۔

مختار عباس نقوی نے حج ہاؤس میں حج ٹرینرس ٹریننگ کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Jan 8, 2022, 6:18 PM IST

Updated : Jan 8, 2022, 7:23 PM IST

مختار عباس نقوی Mukhtar Abbas Naqvi نے ممبئی کے حج ہاؤس میں دو روزہ حج ٹرینرس ٹریننگ پروگرام کا افتتاح کیا۔

حج ٹرینرس کی تربیت کے لیے ملک بھر کے ٹرینرس کو مدعو کیا جاتا ہے۔ لیکن اس بار کورونا کے بڑھتے معاملات کے پیشِ نظر تربیت کے لئے محدود افراد کو ممبئی بلایا گیا جب کہ بڑے پیمانے پر ٹرینرس کو آن لائن جوڑا گیا۔ اس اہم دو روزہ نشست سے قونصل جنرل انڈیا، جدہ شاہد عالم نے آن لائن خطاب کیا۔

مختار عباس نقوی نے حج ہاؤس میں حج ٹرینرس ٹریننگ کا افتتاح کیا

مختار عباس نقوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت سے حج بائی لیٹرل ایگریمنٹ میں کورونا کی وجہ سے دیر ہورہی ہے امید ہے کہ بائی لیٹرل ایگریمنٹ جلد ہو اور حج 2022 میں آسانیاں ہوسکے۔

اس بار خواتین ٹرینر کی تعداد ہر بار سے زیادہ رہی۔ حج ہاؤس کے سی ای او یعقوب شیخا نے کہا کہ ہر بار خواتین ٹرینر کی موجودگی رہتی تھی لیکن اس بار یہ جان کر خوشی ہوتی ہے کہ خواتین ٹرینر کی تعداد ہمیشہ سے زیادہ ہے۔

مختار عباس نقوی نے کہا کہ 31 جنوری حج فارم بھرنے کی آخری تاریخ ہے اور دس امبارکیشن پوائنٹس سے عازمین کی روانگی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

نقوی نے کہا کہ تمام عازمین حج کو دونوں ویکسین کے ٹیکے لینا ضروری ہوگا۔ روانگی کے وقت ایئرپورٹ پر آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہوگا۔

نقوی نے کہا کہ حج ٹرینرس ٹریننگ پروگرام میں پانچ سو سے زیادہ ٹرینرس ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں جو اپنے اپنے علاقوں میں جاکر ضرورت مندوں کو تربیت دیں گے۔ ان میں 36 خواتین ٹرینرس بھی شامل ہیں۔

Last Updated : Jan 8, 2022, 7:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.