ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں کورونا وبا کے سبب محرم کے جلوس و عزاء کی اجازت نہیں دی گئی۔
اورنگ آباد میں سواریوں، تعزیوں اور ماتمی جلوس پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
پولیس کمشنر نکھل گپتا نے شہریان سے اپنے گھروں میں ہی مذہبی تقریبات کا اہتمام کرنے کی اپیل کی اور کورونا گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کے لیے کہا۔
کمشنر کا کہنا کہ ریاستی حکومت کی گائیڈ لائنز پر اورنگ آباد میں سختی سے عمل کیا جارہا ہے اس لیے کسی بھی تہوار یا جلوس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے پروگرام چار دیواری میں ہی منعقد کریں اور عوامی مقامات پر ہجوم سے گریز کریں۔
پولیس کمشنر کا کہنا کہ تیسری لہر کے خدشات کے پیش نظر احتیاطی اقدامات لازمی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے عوام کا تعاؤن جاری رہے گا۔