ETV Bharat / state

MPJ Demand مہاراشٹر میں مریضوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے فوری کارروائی کرے سرکار: ایم پی جے - ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی

موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس فار ویلفیئر (ایم پی جے) نے مہاراشٹرا میں طبّی خدمات فراہم کرنے والے ادارے اور مریضوں کے حقوق و فرائض کو لیکر مہاراشٹر حکومت سے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا

مہاراشٹر میں مریضوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے فوری کارروائی کرے سرکار: ایم پی جے

author img

By

Published : Jun 17, 2023, 5:37 PM IST

مہاراشٹر میں مریضوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے فوری کارروائی کرے سرکار: ایم پی جے

ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس فار ویلفیئر کی جانب سے طبّی خدمات فراہم کرنے والے ادارے اور مریضوں کے حقوق و فرائض کو لیکر مہاراشٹر حکومت سے فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ آپ کو بتا دیں کہ اس مہم کے تحت ایم پی جے نے عوام الناس کو مریضوں کے حقوق کے بارے میں آگاہ کرنے کی کوشش اور لوگوں کو ہسپتالوں اور نرسنگ ہومز میں مریض کے حقوق اور فرائض کے بارے میں آگاہ کیا۔اس مہم کا مقصد ریاست میں عوامی بیداری کے علاوہ مہاراشٹر نرسنگ ہومز رجسٹریشن رولز ، 2021 میں مذکور اسپتالوں اور نرسنگ ہومز میں مریضوں کے حقوق کی حیثیت کا جائزہ لینا تھا۔

غور طلب ہے کہ ہسپتال اور نرسنگ ہومز میں بطور مریض،لوگوں کو مذکورہ بالا قانون کے مطابق بیماری کی نوعیت، بیماری کی وجہ، مجوزہ نگہداشت ، علاج کے متوقع نتائج ، علاج پر ممکنہ پیچیدگیاں اور اخراجات وغیرہ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے، مریض کو علاج کے دوران دوسری میڈیکل رائے لینے، رازداری کی ضروریات کو تسلیم کرنے کے ساتھ علاج اور ہنگامی طبی حالتوں میں علاج حاصل کرنے ، ہسپتال میں ریٹ کارڈ اور معالجوں کی اہلیت مع رجسٹریشن نمبر ڈسپلے کرنے اور مریض کو شکایات درج کرانے جیسے کئی حقوق حاصل ہیں ۔ لیکن افسوس کی بات ہے کہ ریاست میں مریض کو حقوق دینے والے اس قانون کا صحیح طریقے سے نفاذ نہیں ہو پایا ہے اور نہ ہی عوام کو انکے حقوق کے بارے میں معلومات ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ممبئی کے ضلع صدر رمیش کدم نے کہا کہ اس مہم کے اختتام پر ، ایم پی جے ایس بیداری مہم کے ذریعہ حکومت سے صحت کی خدمات کو عوامی مفاد میں بہتر ، آسان اور سبھی کی پہنچ کو یقینی بنانے کے لئے فوری طور پر ضروری اقدامات کرنے کی اپیل کرتی ہے ۔ کدم نے کہا کہ ایم پی جے حکومت سے مریضوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے فوری اور جامع کارروائی کرے۔

انہوں نے کہاکہ مہاراشٹرا نرسنگ ہومز رجسٹریشن ایکٹ 1949 اور مہاراشٹر نرسنگ ہومز رجسٹریشن (ترمیمی) قواعد جو 2021 طویل عرصے سے موثر نفاذ کا منتظر ہے، کو نافذالعمل بنانے اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں میں احتساب کی ثقافت کو فروغ دینے کا مطالبہ کرتی ہے۔ ان قوانین اور قواعد کی مکمل تعمیل ضروری ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ نرسنگ ہومز اور ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹ نگہداشت کے اعلی ترین معیار کو برقرار رکھیں ، مریض کی حفاظت کو ترجیح دیں اور اپنے کے کاموں کے تعلق سے جوابدہ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Muslim Delegation دیونار مذبح میں بکروں کی آمد پر طرح کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے، ایم پی جے کے صدر محمّد سراج نے کہا کہ اس مہم نے مہاراشٹر میں مریضوں کے تحفظ میں اہم کمیوں کو اجاگر کیا ہے۔ "یہ ضروری ہے کہ حکومت ان کمیوں کو دور کرنے کے لئے فوری طور پر کارروائی کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ مریضوں کو معیاری صحت کی دیکھ بھال ملے ، جس کے وہ مستحق ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.