مالیگاؤں میں نشیلی ادویات کے بڑھتے استعمال اور نقل و حمل کو روکنے کے لیے پولیس مسلسل کارروائی کرتی نظر آرہی ہے اور بڑے پیمانے پر تلاشی لی جارہی ہے۔
لاکھوں روپے مالیت کی نشیلی ادویات بھی برآمد ہو رہی ہے۔ گزشتہ روز ایڈیشنل ایس پی کے خصوصی دستے نے شہر کے مختلف مقامات سے نشیلی ادویات کا کاروبار کرنے والے افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی نشیلی ادویات کو برآمد کیا ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق ایڈیشنل ایس پی کے خصوصی دستے نے جائے کھیڑا پولیس اسٹیشن کی حدود سے پانچ لاکھ پچاس ہزار روپئے مالیات کی الیسر گاڑی نمبر MH.01.9128 سمیت 15 لاکھ روپئے مالیت کا تمباکو وغیرہ ضبط کیا ہے جن کی مجموعی قمیت 20 لاکھ 82 ہزار 960 روپئے بتائی جارہی ہے۔
اس معاملے میں پولیس نے اندراج نمبر40/2021 کے تحت کیس درج کرلیا ہے۔
اس سلسلے میں فوڈ اینڈ ڈرگ آفیسر اویناش راجے سنگھ داروڑے نے شکایت درج کرواتے ہوئے بتایا کہ مالیگاؤں شہر کے ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھنڈوی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ تعلقہ کے کوکانے شیوار سے جائے کھیڑا پر ممنوعہ تمباکو کی نقل و حمل ہونے والی ہے۔
اس بات کی اطلاع ملنے پر موصوف نے خصوصی دستے کو جائے مقام پر فورا روانہ کیا اور خصوصی دستے نے جائے مقام پر پہنچ کر گاڑیوں کی تلاشی لی تب الیسر گاڑی میں 15 لاکھ روپئے مالیت کے تمباکو وغیرہ موجود تھے۔
گاڑی سمیت 15 لاکھ روپئے مالیت کا تمباکو برآمد کرلیا.جن کی مجموعی قمیت 20 لاکھ 82 ہزار 960 روپئے بتائی جارہی ہے۔جس میں ویمل پان مسالہ چھوٹی ویمل پان مسالہ وغیرہ نشیلی اشیاء شامل ہے۔