ETV Bharat / state

Eid Ul Adha 2023 ممبئی کی دیونار بکرا منڈی میں سوا لاکھ سے زیادہ بکرے فروخت

author img

By

Published : Jun 28, 2023, 8:05 AM IST

ملک بھر میں عید الاضحی کے موقعے پر بکروں کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ صرف ممبئی میں ایشیا کی سب سے بڑی دیونار بکرا منڈی اور مذبح میں منگل تک سوا لاکھ سے زائد بکرے فروخت ہوچکے ہیں۔ مزید خرید و فروخت کا بازار گرم ہے۔ Eid Ul Adha 2023

ممبئی کی دیونار بکرا منڈی میں سوا لاکھ سے زیادہ بکرے فروخت

ممبئی: ممبئی میں ایشیاء کی سب سے بڑی دیونار بکرا منڈی اور مذبح میں منگل تک سوا لاکھ سے زیادہ بکرے فروخت ہوچکے ہیں، اس وقت منڈی میں کافی بھیڑ بھاڑ اور خرید و فروخت کا بازار گرم ہے۔یہاں ملک بھر سے خاص طور پر اترپردیش ،مدھیہ پردیش اور راجستھان سمیت کئی جنوبی ریاستوں سے مویشیوں کی بڑی تعداد لائی گئی ہے اور یہاں کئے جانے والے انتظامات سے بیوپاری خوش ہیں۔آج دوپہر سماج وادی پارٹی مہاراشٹر اور ممبئی صدر اور مقامی ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے دیونار مذبح کا دورہ کیا۔

ابو عاصم اعظمی نے دیونار مذبح کے جنرل کلیم پاشا پٹھان سے ملاقات کی اور دورہ کرنے کے ساتھ بیوپاریوں سے بھی انفرادی طور پر ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل پر گفتگو کی۔ انہوں نے جنرل منیجر پٹھان سے گفتگو کے دوران ہدایت دی کہ مانسون کے دوران خریداروں اور بیوپاریوں کا ہر ممکن خیال رکھا جائے۔ ابوعاصم اعظمی سے ملاقات کرکے مویشیوں کے تاجروں نے مسرت کا اظہار کیا اور دیونار کی منڈی میں کیے جانے والے انتظامات کی ستائش کی ہے۔

ابوعاصم اعظمی نے نامہ نگاروں سے کہاکہ گزشتہ کئی سال سے دیونار مذبح کی منڈی میں کولڈ وباء کے سبب سہولیات فراہم نہیں جاسکی تھیں، حالانکہ پچھلے سال دیونار میں منڈی کی محدود اجازت دی گئی تھی، لیکن اس بار چلاکی رکاوٹ سے مکمل سہولتیں مہیا کرائی گئی ہیں، اس لیے بیوپاریوں اور خریداروں کو اس کا خیال رکھنا چاہیے۔ اس موقع پر جنرل منیجر ڈاکٹر پٹھان نے کہاکہ اس مرتبہ مکمل طور پر تجارت کرنے کی اجازت حاصل ہے اور اس کا فائدہ پہنچانے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آئندہ دو روز اور عیدالاضحیٰ کے ساتھ ساتھ جمعہ اور سنیچر کو بھی خرید وفروخت کی سہولت حاصل رہیگی۔ اس بات کا امکان ہے کہ آئندہ تین چار دنوں میں مزید مویشی بھی فروخت ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: دیونار منڈی کا نظم نسق بہتر رہے گا: کلیم پاشا پٹھان

اس سے قبل سابق ایم ایل اے ایڈوکیٹ وارث پٹھان نے بھی دیونار مذبح کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا، انہوں نے کہاکہ دورہ میں محسوس ہوا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ سہولیات ہیں اور سبھی کی کوشش ہے کہ تہوار کا خیال رکھ کر بہتر سے بہتر کیا جاسکے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.