ریاست مہاراشٹر کے ضلع جلگاؤں میں صحت کے حکام کی سرکاری رپورٹ کے مطابق کورونا کے 32 نئے کیسز سامنے آئے۔ آج صبح 103 لوگوں کے نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے جن میں سے 71 لوگوں کی جانچ رپورٹ نگیٹیو اور 32 لوگوں کی مثبت پائی گئی ہیں۔ نئے کیسز میں سے 31 معاملے املنیر اور ایک چوپڈا تعلقہ کے اداوڑ گاؤں سے ہیں۔
ضلع میں اب تک 156 کورونا سے متاثر معاملات کا پتہ چلا ہے، جن میں 18 افراد ہلاک جبکہ تین لوگ صحتیاب ہو چکے ہیں۔