ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ:  کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ - متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد خطہ میں 33613 ہوگئی

مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس کے1447 سے زائد نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد خطہ میں 33613 ہوگئی ہے۔

مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس کے 1،400 سے زائد نئے کیسز

author img

By

Published : Aug 11, 2020, 1:37 PM IST

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطہ کے آٹھ اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1،447 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد خطہ میں 33،613 ہوگئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اتوار کی رات تک آٹھ اضلاع میں کورونا وائرس سے 28 اموات ہوچکی ہیں، جس سے مجموعی ہلاکتیں 1،099 ہوگئی ہیں جبکہ 21،000 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اورنگ آباد میں تفریح کے لیے گئے نوجوان کی ڈوب کر موت

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق اورنگ آباد میں سب سے زیادہ 297 کیسز اور 9 اموات ہوئیں۔ اس کے بعد ضلع بیڈ میں 463 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، وہیں جالنہ میں 112 کیسز اور 4 ہلاکتیں، لاتور میں 228 کیسز اور 8 اموات، عثمان آباد میں 183 کیسزاور 3 اموات، پربھنی میں 72 کیسز اور چار اموات، ضلع ناندیڑ میں59 اور ہنگولی میں کورونا وائرس کے 33 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.