ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا سے شدید طورپر متاثر مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ پانچ ہزار معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد آج رات بڑھ کر 1.50 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔
اطلاع کے مطابق متاثرین کی تعداد بڑھ کر 152765 ہوگئی ہے، اس دوران 5024 مزید افراد اس وبا کا شکار ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ مہاراشٹر میں 175 مزید اموات کےساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 7106 ہوگئی ہے۔
ریاست میں 2362 افراد اس مدت میں صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد یہ تعداد 79815 ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 65829 ہوگئی ہے، جو مختلف ہسپتالز میں زیرعلاج ہیں۔
یاد رہے کہ کل کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے مہاراشٹر میں 4841 معاملے سامنے آئے تھے، لیکن جب آج متاثرین کی تعداد آئی تو1.50 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس اور اموات کے معاملے میں مہاراشٹر بھارت کی تمام ریاستوں پہلے نمبر پر ہے۔