ممبئی: ممبئی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اس برس مانسون قبل از وقت رخصت ہو سکتا ہے۔ تقریبا بارہ پندرہ دنوں پہلے مونسون سیزن ختم ہو سکتا ہے ۔ممبئی میں جون کے وسط سے مانسون کی شروعات ہوئی تھی اور پھر جولائی میں بھی اچھی خاصی بارش ہوئی ،لیکن اگست میں جس انداز میں موسلادھار بارش ہوتی ہے وہ دیکھنے کو نہیں ملا۔Monsoon season Will Usually END Before Two Weeks In Mumbai
دوسری طرف ممبئی میونسپل کارپوریشن کا کہنا ہے کہ ممبئی شہر کا پانی فراہم کرنے والے سبھی سات جھیلوں میں توقع کے مطابق بارش کا پانی جما ہوا ہے۔جھیلوں میں 98،فیصد پانی کا ذخیرہ ہے ۔ آئندہ سال مئی کے آواخر اور جون کے ابتداء تک تسلی بخش ذخیرہ ہے۔
بی ایم سی ذرائع کے مطابق اس بار شہر میں جگہ جگہ پانی جمع ہونے کے معاملات بھی کم ہوئے ہیں کیونکہ دو برس کوویڈ کے دوران نکاسی نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی تھی ۔نکاسی نظام میں بہتری کے سبب مونسون کے دوران بشیتر علاقوں میں بارش کا پانی کم جما ہوا ۔اس کے ساتھ ساتھ کئی مقامات جیسے نائیگام،کنگ سرکل ،ملن اور اس کے آس پاس بڑے بڑے پمپ سیٹ نصب کئے گئے اور زیر زمین ٹینک بھی بنائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Abu Asim Azmi Slams BJP مہاراشٹر کو کمزور کرنے کی کوشش ناقابل برداشت، ابوعاصم اعظمی
انہوں نے مزید کہاکہ آبی ذخائر میں بارش کے دوران پانی جمع کرلیا جاتا ہے کیونکہ سمندر میں مد و جزر کی وجہ سے اسٹور روم واٹر کے دروازے بند کئے جاتے ہیں۔ دوسری طرف مہاراشٹر کے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ دو روز سے اس میں تیزی آگئی ہے۔Monsoon season Will Usually END