ETV Bharat / state

Monkeys vs Dogs Gang War: بندروں اور کُتوں میں گینگ وار، 250 کُتوں کی موت - بندروں اور کتوں کے درمیان گینگ وار کی خبر

مہاراشٹر کے ضلع بیڑ کے ماجلگاؤں میں بندروں اور کتوں کے درمیان جاری گینگ وار War Between Dogs and Monkeys سے گاؤں والوں میں خوف کا ماحول پایا جا رہا ہے۔

بندروں اور کُتوں میں گینگ وار
بندروں اور کُتوں میں گینگ وار
author img

By

Published : Dec 21, 2021, 5:43 PM IST

سوشل میڈیا پر ان دنوں بندروں اور کتوں کے درمیان گینگ وار Monkeys vs Dogs Gang War کی خبریں تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جو مہاراشٹر کے ضلع بیڑ کی ہیں۔

بندروں اور کُتوں میں گینگ وار

دراصل ضلع بیڑ کے ماجلگاؤں میں بندر اور کتوں کے درمیان بدلے کی جنگ جاری ہے اور بندروں نے اب تک تقریباً 250 کتوں کو مار ڈالا ہے۔

عالم یہ ہے کہ بندر کتے کے بچے کو لے کر محلے کے کسی بھی مکان کی چھت پر پہنچ جاتے ہیں جس سے وہاں موجود لوگوں کو اپنے اوپر حملے کا خطرہ محسوس ہو رہا ہے۔

بندروں کی جانب انتقام کی یہ کارروائی گزشتہ ایک ماہ سے جاری ہے۔ گاؤں میں بندروں کے ایک گروہ نے بدلے کی آگ میں اب تقریباً 250 کتوں کو مار ڈالا۔

گاؤں والوں کے مطابق بندروں نے کتوں سے بدلہ لینے کا سلسلہ اس وقت شروع کیا جب کچھ کتوں نے ایک بندر کے بچے کو مار ڈالا تھا۔

اس واقعہ کے بعد بندروں کو غصہ آیا اور انہوں نے بدلہ لینے کے لیے کتوں کو مارنا شروع کردیا۔

کتے کو دیکھتے ہی بندر اسے گھسیٹ کر لے جاتے اور اسے مکان کی اونچی چھت یا درخت کی بلند ترین شاخ سے اسے پھینک دیتے جس کی وجہ سے کتے کی موت ہو جاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور فوٹوز کو دیکھ کر اندازہ ہوتو ہے کہ کس طرح اچانک بندروں کا ایک گروپ کسی بھی چھت سے سڑک پر چھلانگ لگا دیتا ہے۔ اس متشدد بندر کو دیکھ کر لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگتے ہیں۔ بعض اوقات لوگ بھاگتے ہوئے زخمی ہو جاتے ہیں۔

گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ گاؤں میں شاید ہی کوئی کتا بچا ہو۔ بندروں میں اتنا غصہ ہے کہ اب وہ اسکول کے بچوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔ بندروں کے غصے سے گاؤں میں خوف کا ماحول ہے۔

تقریباً پانچ ہزار کی آبادی والے اس گاؤں کے لوگ بندروں کی دہشت سے اس قدر پریشان ہو چکے ہیں کہ انہیں محکمہ جنگلات سے مدد اور خود کی حفاظت کی گُہار لگانی پڑی جس کے بعد محکمہ جنگلات نے چند بندروں کو پنجرے میں قید کیا ہے لیکن لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کا مستقل حل نکالنا ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.