ممبئی کے مدنپورہ علاقے میں جمیل مسجد میں بدھ کی صبح اعتکاف میں بیٹھے لوگوں کے پیسے چوری ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے جب کہ چوری کی یہ واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی ہے۔ Money stolen from people sitting in Itikaf from the mosque
جمیل مسجد کے ذمیدار طاہر اشرفی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اعتکاف کے دوران خادمین سورہے تھے اور اس وقت ایک شخص کرتا پائجامہ ٹوپی پہنے ہوئے مسجد میں داخل ہوا اور خادمین کے کپڑوں میں سے پیسے چوری کرکے فرار ہوگیا حالانکہ رقم زیادہ نہیں تھی لیکن واردات سی سی ٹی وی میں قید ہونے کے بعد ہم اس شخص کی تلاش کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
طاہر اشرفی نے بتایا کہ اس واردات کے بعد ہم نے گیٹ پر خادمین کی تعیناتی میں اضافہ کرنے اور مسجد میں اس طرح کی واردات دوبارہ نہ ہو، اس کے لیے پختہ انتظامات کرنے پر وزر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی شکایت پولیس تھانے میں نہیں کی گئی ہے۔ مسجد انتظامیہ نے اتفاق رائے سے یہ بات طے کی ہے کہ معاملہ کی شکایت تھانے میں نہیں کی جائے گی، بلکہ چوری کرنے والے شخص کے بارے میں اگر کوئی جانکاری حاصل ہوگی تو اس پر کمیٹی اپنے سطح پر کارروائی کرے گی۔ Money Stolen from People Sitting in Itikaf from The Mosque