ETV Bharat / state

دیارِ یار کا متمنی بذریعہ سائیکل جانب کعبہ روانہ ہوا - مکہ

ایک ایسے عہد میں جہاں ہوائی سفر آسان اور سستا ہے، سمندری سفر سے لوگ گریز کر رہے ہیں، وہیں ریاست مہاراشٹر کے رہنے والے 57 برس کے محمد آفاق لاری سائیکل کے ذریعے سفر حج پر روانہ ہوچکے ہیں۔

Mohd Afaque who left for Kaba by bycycle
author img

By

Published : Mar 29, 2019, 11:46 PM IST

سفر حج کے ارادے سے محمد آفاق 11 مارچ کو ممبئی سے روانہ ہو چکے ہیں۔ اس دوران مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ای ٹی وی بھارت نے ان سے بات چیت کی۔

محمد آفاق لاری بھوپال سے دہلی اور دہلی سے پاکستان، ایران، عراق، کویت، اور اردن کے راستے سعودی عرب پہنچیں گے۔ ایک اندازے کے مطابق ان کا یہ سفر تقریبا ساڑھے چار ماہ میں مکمل ہوگا۔

متعلقہ ویڈیو۔

محمد آفاق نے بتایا کہ سنہ 2013 سے انہوں نے بذریعہ سڑک سائیکل سے سفر حج پر جانے کی کوشش شروع کی تھی، لیکن کچھ تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر ان کی یہ خواہش پوری نہیں پائی ۔ لیکن اب محمد آفاق لاری کے ساتھ اس سفر پر چار دیگر افراد بھی شریک ہیں۔

دارالحکومت دہلی میں انھیں وزارت خارجہ کی جانب سے چھ ماہ کا سیاحتی ویزا فراہم کیا جائے گا۔

سائیکل سے سفر حج پر جانے والے محمد آفاق لاری صاحب نے کہا جہاں مجھے اس بات کا جنون ہے کہ میں سائیکل سے حج پر جا کر اللہ کو راضی کروں، وہیں میرا مقصد یہ بھی ہے کہ میں اس مقدس جگہ جاکر وطن عزیز کے لیے امن و عافیت اور خوشحالی کی دعا کروں۔

ای ٹی وی بھارت کے اس سوال پر کہ انہیں سائیکل سے حج پر جانے کا خیال کیسے آیا تو انہوں نے کہا 2002 میں ممبئی سے ایک شخص سائیکل سے حج پر نکلا تھا، اسی روز سے میری تمنا تھی کہ میں سائیکل سے حج پر جاؤں اور اللہ کو راضی کروں۔

انہوں نے کہا میرے اہل خانہ اور میرے فرزند چاہتے تھے کہ میں ہوائی جہاز سے سفر حج پر جاؤں، لیکن میری تمنا کے آگے سب راضی ہوگئے اور خوشی سے انہوں نے سائیکل سے سفر حج پر روانہ کیا۔

محمد آفاق نئی ممبئی روڈ پر گونڈی علاقے میں رہتے ہیں۔ وہ جوتے چپل کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ ان کے دو فرزند انجینیئر ہیں۔

Intro:ممبئی کے آفاق خان کی کچھ معلومات جو رہ گئی تھی وہ بھیج رہا ہوں-

Body:بائ روڈ سائکل سے جارہے آفاق خان نے بتایا کہ وہ نئی ممبئی روڈ پر بسے گوونڈی علاقے میں رہنے والے آفاق خان کا پیشہ جوتے چپل کے دوکان کا تھا- حلق کی آج کے وقت ان کے دو فرزند ہے جوکی باحثیت ہے اور انجینئرنگ کے پیشے سے وابستہ ہیں- آفاق خان سے اس سوال پر کی انہیں سائکل سے حج پر جانے کا خیال کیسے آیا تو انہوں نے کہا 2002 میں ممبئی سے ایک شخص ایسے ہیں سائکل سے حج پر نکلا تھا اسی روز سے میری تمنا تھی کہ میں سائکل سے حج پر جاؤ اور اللہ کو راضی کرو انہوں نے کہا میرے اہل خانہ اور میرے فرزند چاہتے تھے کہ میں ہوائی جہاز سے سفر حج پر جاؤ لیکن میری تمنا کے آگے سب راضی ہوگئے اور خوشی سے مجھے سائیکل سے سفر حج پر روانہ کیا-

Conclusion:ممبئی کے آفاق خان کی کچھ معلومات جو رہ گئی تھی وہ بھیج رہا ہوں
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.