بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین سمیت تین لوگوں کے خلاف 20.96 لاکھ روپے کے مبینہ فراڈ کے معاملہ میں مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں رپورٹ درج کی گئی ہے۔ اس پر اظہرالدین کا کہنا ہے کہ میرے خلاف لگائے گئے الزامات ہے بنیاد ہیں اور میں جلد ہی اپنے وکیل سے صلاح و مشورہ کرکے ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کروں گا۔
واضح رہے اظہر الدین کے خلاف یہ معاملہ دانش ٹور اینڈ ٹریولز ایجنسی کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ایجنسی کے مالک اور اورنگ آباد کے لیبر کالونی رہائشی محمد شہاب محمد یعقوب (49) نے بدھ کی شب یہ شکایت درج کرائی۔
پولیس کے مطابق اورنگ آباد رہائشی اور اظہر الدین کے پرائیویٹ سکریٹری ماجد خان نے نومبر 2019 میں دانش ٹور اینڈ ٹریولز ایجنسی سے کیرالہ رہائشی سدیش اوككل اور آندھرا پردیش رہائشی محمد اظہر الدین کے لئے ممبئی سے دبئی ہوتے ہوئے پیرس اور ممبئی سے پیرس ہوتے ہوئے دبئی کا ٹکٹ بک کرایا تھا۔
شکایت میں بتایا گیا ہے کہ اس کے لئے ماجد خان نے چیک جاری کیا تھا۔ شہاب نے جب ماجد سے کرایہ کی ادائیگی کرنے کو کہا تو انہوں نے بار بار ٹالنے کی کوشش کی۔
پولیس نے شہاب کی شکایت کے بعد تین افراد کے خلاف رپورٹ درج کر کے معاملہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔
-
I strongly rubbish the false FIR filed against me in Aurangabad. I’m consulting my legal team, and would be taking actions as necessary pic.twitter.com/6XrembCP7T
— Mohammed Azharuddin (@azharflicks) January 22, 2020 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">I strongly rubbish the false FIR filed against me in Aurangabad. I’m consulting my legal team, and would be taking actions as necessary pic.twitter.com/6XrembCP7T
— Mohammed Azharuddin (@azharflicks) January 22, 2020I strongly rubbish the false FIR filed against me in Aurangabad. I’m consulting my legal team, and would be taking actions as necessary pic.twitter.com/6XrembCP7T
— Mohammed Azharuddin (@azharflicks) January 22, 2020
اس سلسلہ میں اظہر الدین نے ٹویٹر پر ایک ویڈیوں پوسٹ کیا جس میں انہوں نے خود پر لگے الزامات کو مسترد کیا۔ انہوں نے کہا سرخیوں کی زینت بننے کے لئے کچھ لوگوں نے ان پر یہ مقدمہ دائر کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے وکلاء سے صلاح مشورہ کر کے مزکورہ افراد کے خلاف 100 کروڑ روپئے کا ہتک عزت مقدمہ دائر کروں گا۔