اس موقع پر مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے دارالحکومت ممبئی میں موبائل چوری کی واردات پر قدغن لگانے والی اس تکنیک کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر محمکہ سکیورٹی کے افسر آر شاکیا نے بتایا ہے کہ 'ملک کے تمام ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز کو اس بات کی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نمبرز کی پہچان کرنے والی تکنیک کو مظبوط رکھیں، جسے ای آئی آر کہا جاتا ہے لیکن ہر فون کی پہچان کرنا کہ کون سا فون صحیح ہے اور کون سا فون چوری کا ہے یہ بہت ہی مشکل کام ہوتا ہے۔ اسی لیے اس سے بچنے کے لیے سینٹر ایکوپمینٹ آڈینٹیٹی سسٹم (centre equipment identity system) ایجاد کیا گیا ہے جو موبائل چوری کی واقعات پر روک تھام کے لیے کارگر ثابت ہوگا۔'
محکمہ سکیورٹی کے افسر آر شاکیا نے کہا کہ سمندری حدود کی حفاظت کے لیے اب سیٹلائٹ فون کو مزید بہتر بنایا گیا ہے جو نہ صرف بھارتی سمندر کی حدوو میں کام کرے گا بلکہ غیر ملکی سمندروں میں بھی اپنی خدمات انجام دےگا جس کے تحت سمندری حدود کے ذریعہ بھارت کو لاحق خطرے کا آسانی سے پتہ لگایا جا سکے گا۔
ان تمام خدمات کی ذمہ داری نیلکو نامی کمپنی کو دی گئی ہے جو ملک میں ٹیلی کام کے میدان میں طویل عرصے سے اپنی خدمات کو انجام دے رہی ہے۔