ایم این ایس کے کارکنان ممبئی اور تھانہ میں احتجاج کررہے ہیں۔پولیس ایم این ایس کارکنان کو گرفتار کررہی ہے۔
ممبئی میں ای ڈی آفس کے باہر احتجاج کرنے گئے منسے رہنما سندیپ دیشپانڈے کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ای ڈی دفتر کے باہر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ممبئی کے ایم آر اے مارگ پولیس اسٹیشن ، دادر ، مرین ڈرائیو تک دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کوہ نور بلڈنگ منی لونڈرنگ معاملے میں ممبئی ای ڈی نے روج ٹھاکر کو ای ڈی آفس طلب کیا ہے۔ اس کے خلاف ایم این ایس کارکنان نے احتجاج کررہے ہیں۔ جنہیں پولیس گرفتار کررہی ہے۔