مہاراشٹر نو نرمان سینا کے ضلعی صدر سہاس دشرت اورنگ آباد میں کورونا کے بڑھتے معاملات کے سلسلے میں اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے ایڈیشنل کمشنر سے بات کرنے کے لیے ان کی کیبن میں بیٹھے ہوئے تھے۔
ایڈیشنل کمشنر اور ایم این ایس کے ضلعی صدر کے درمیان بحث ہوگئی جس کے بعد ایم این ایس رہنما کو غصہ آگیا اور انہوں نے غصّے میں ایڈیشنل کمشنر رویندر نکم کے سر پر کرسی سے مارنے کی دھمکی دی۔
لیکن کچھ ہی دیر میں سہاس نے بازو میں رکھی کرسی اٹھا کر مارنے کی کوشش کی لیکن کیبن میں موجود سکیورٹی اہلکاروں نے سہاس دشرت کو پکڑ لیا اور اسے کیبن سے باہر نکال دیا۔