ETV Bharat / state

ایم این ایس کتنی نشستوں پر انتخابات لڑے گی؟ - ایم این ایس اسمبلی سیٹ

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں مہاراشٹر نونرمان سینا 100 امیدواروں کو میدان میں اتار سکتی ہے۔

ایم این ایس کتنی نشستوں پر انتخابات لڑے گی؟
author img

By

Published : Sep 23, 2019, 5:53 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 5:36 PM IST

حالانکہ ایم این ایس سربراہ لوک سبھا انتخابات میں کارپوریٹ اسٹائل میں اجلاس کیے تھے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی مخالفت کی تھی لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ اسمبلی انتخابات میں وہ کسی سے اتحاد کریں گے یا نہیں؟

آئندہ اسمبلی انتخابات کے مد نظر حال ہی میں ایم این ایس کے صدر دفتر راج گڑھ میں پارٹی کے اعلی رہنماؤں نے راج ٹھاکرے کے ساتھ انتخابات کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا اور ایک رپورٹ ایم این ایس رہنما بالا نندگاؤںکر نے راج ٹھاکرے کو پیش کی۔ اطلاعات کے مطابق ایم این ایس 100 نشستوں پر اپنے امیدوار اتار سکتی ہے۔

راج ٹھاکرے پہلے ہی ممبئی، تھانہ، کوکن، ناسک، مراٹھواڑا اور پربھنی کی نشستوں کا معائنہ کر چکے ہیں۔ کلیان ۔ ڈومبیولی میں ایم این ایس کے زیادہ امیدوار ہیں اور ایم این ایس کا ان حلقوں میں خاصا اثر ہے۔

تاہم امکان ہے کہ ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے اعلان کریں گے کہ کتنی نشستوں پر پارٹی کے امیدواروں کو اتارا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ اسمبلی انتخابات میں ایم این ایس کسی سے اتحاد کیے بغیر ہی الیکشن لڑے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 5:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.