ETV Bharat / state

Aurangzeb Controversy راج ٹھاکرے نے اپنے یوم پیدائش پر اورنگ زیب کی تصویر والا کیک کاٹا

author img

By

Published : Jun 15, 2023, 12:01 PM IST

اورنگ زیب عالمگیرؒ سے نفرت اور تنازع کے درمیان راج ٹھاکرے نے اورنگ زیب کی تصویر سے بنا کیک کاٹ کر یوم پیدائش منایا۔

Aurangzeb Controversy
Aurangzeb Controversy

ممبئی: آج مہاراشٹر نو نرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے کا یوم پیدائش ہے۔ راج ٹھاکرے نے اس موقع پر انوکھا کیک کاٹا۔ دراصل اس کیک پر مغل حکمران اورنگزیب کی تصویر بنی تھی جس کی گردن پر راج ٹھاکرے نے چھری رکھ دی۔ اس طرح راج ٹھاکرے نے اورنگ زیب کے حوالے سے اپنا رویہ، اپنی سوچ اور پارٹی لائن واضح کر دی ہے۔ راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ اورنگ زیب کی تعریف برداشت نہیں کی جائے گی۔ آپ کو بتا دیں کہ مہاراشٹر میں اورنگ زیب اور ٹیپو سلطان کے نام پر پچھلے کچھ دنوں سے ہنگامہ برپا ہے۔ اس کی وجہ سے مہاراشٹر کے احمد نگر اور کولہاپور میں بھی تشدد کے واقعات سامنے آئے۔ کولہاپور میں پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا اس کے علاوہ دفعہ 144 نافذ کر دی گئی انٹرنیٹ سروس بھی کچھ دیر کے لیے معطل کردی گئی اس واقعے کے بعد اپوزیشن اور حکمراں جماعت کے درمیان ہنگامہ آرائی جیسی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔
دوسری جانب کچھ دن پہلے بجرنگ دل نے ٹیپو سلطان اور اورنگ زیب کی شخصیت کو لیکر کولہاپور بند کا اعلان کیا تھا کچھ دوسری ہندو تنظیموں نے احتجاج اور بند کی کال دی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ کچھ تنظیموں کے کارکن شیواجی چوک پر جمع ہوئے تھے۔ ہجوم احتجاج کے بعد واپس لوٹ رہا تھا کہ کچھ شرپسندوں نے پتھراؤ شروع کردیا۔ اس دوران ضلع کے شیواجی چوک پر ہندو تنظیموں کی جانب سے کیا جا رہا احتجاج پرتشدد ہو گیا۔ معاملہ بڑھنے پر پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا اور آنسو گیس کے گولوں کا استعمال کیا گیا۔ لاٹھی چارج کی وجہ سے کچھ دیر تک بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی جس میں دو افراد زخمی اور پچاس گاڑیوں اور کچھ دکانوں کو نقصان پہنچا۔
ادھر مہاراشٹر کے احمد نگر ضلع میں ایک ہفتہ قبل ایک جلوس کے دوران مغل حکمران اورنگ زیب کے پوسٹر لہرانے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اس معاملے میں مقامی پولیس نے چار لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ یہ جلوس اتوار کی صبح 9 بجے فقیر واڑا علاقے سے نکالا گیا۔ اس دوران جلوس میں موسیقی اور رقص کے درمیان چار افراد نے اورنگزیب کے پوسٹر لہرائے۔ ان چاروں افراد کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں ایک کمیونٹی نے دوسری کمیونٹی کو بھڑکانے، مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور دیگر دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.