ETV Bharat / state

مہا وکاس اگھاڑی حکومت نے بنکروں کو نظر انداز کیا - بنکر برادری مایوس

ریاست مہاراشٹر کے بجٹ اجلاس کے اختتام پر مالیگاؤں کے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے حکومت کے ذریعہ مسلمانوں کے ساتھ امتیاز برتنے کی بات کہی۔

mla mufti isamil on maharshtra budget
مہا وکاس اگھاڑی حکومت نے بنکروں کو نظر انداز کیا
author img

By

Published : Mar 11, 2021, 5:43 PM IST

مالیگاؤں کے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل نے کہا کہ ریاست کے مختلف اضلاع میں جہاں جہاں پاورلوم صنعت ہے وہاں کے تعلق سے حکومت نے اپنے بجٹ میں کوئی فنڈ نہیں دیا ہے۔

اس کی وجہ سے بالخصوص بنکر برادری مایوس ہے۔ مہا وکاس اگھاڑی حکومت جہاں تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کرتی ہے لیکن بجٹ اجلاس میں بنکروں کو مکمل طو رپر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

مہا وکاس اگھاڑی حکومت نے بنکروں کو نظر انداز کیا

حالانکہ اس بجٹ سے پہلے ریاست کی عوام جو پاور لوم سے منسلک ہیں اُنہیں مہا وکاس اگھاڑی سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں لیکن ان کی اُمیدوں پر اس وقت پانی پھر گیا جب حکومت نے بجٹ پیش کیا کیونکہ کاشتکاروں کو لیکر حکومت نے بجٹ پیش کیا لیکن کاشتکاروں کے بعد ریاست میں جس پیشے سے متوسط طبقے کی سب سے زیادہ وابستگی رہی اسے مایوسی کا سامنا کرنے پڑا ۔

پاورلوم صنعت سے بنکر برادری کا سب سے زیادہ تعلق رہا لیکن اس کاروبار سے جڑے کاروباری گزشتہ کئی برسوں سے پریشان ہیں کیونکہ یہ پیشہ اور اس سے منسلک افراد بدحالی کا شکار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.