ETV Bharat / state

MLA Farooq Shah جرائم میں اضافہ کے خلاف رکن اسمبلی فاروق شاہ کا احتجاج

رکن اسمبلی فاروق شاہ نے اپنے حلقے میں روز بروز جرائم میں ہورہے اضافہ کے خلاف آج ریاستی اسمبلی کی سیڑھی پر تنہا احتجاج کیا۔

author img

By

Published : Mar 21, 2023, 9:40 PM IST

جتیندر اوہاڈ
جتیندر اوہاڈ
جتیندر اوہاڈ

ریاست مہاراشٹر کے دھولیہ اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی فاروق شاہ نے اپنے حلقے میں روز بروز جرائم میں ہورہے اضافہ کے خلاف آج ریاست کے اسمبلی کی سیڑھی پر تنہا احتجاج کیا۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے فاروق شاہ نے کہا کہ میرے حلقہ اسمبلی میں گزشتہ چار مہینوں میں چوری کی 28 وارداتیں ہوچکی ہیں،اگر جانچ کی بات کی جائے تو مشکل سے دو معاملہ میں جانچ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رات 10 بجے پولیس کی کاروائی کے خوف سے لوگ اپنے مکانوں میں چلے جاتے ہیں۔ اور اُسکے بعد چوروں کی چاندی شروع ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملہ پر دھولیہ کے ایس پی سے اُنہوں نے کئی بار بات چیت کی، لیکن خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلا۔ جس کے بعد اُنہیں احتجاج کے لیے مجبور ہونا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ تیقین دلایا گیا ہے کہ آئی جی رینک کے افسر سے اس پورے معاملے کی جانچ کرائی جائیگی اور 15 دنوں کے اندر اسکی رپورٹ طلب کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ اگر 15 دنوں میں جانچ مکمل نہیں ہوگی تو یہ احتجاج پھر سے کیا جائیگا۔ مہاراشٹر کا دھولیہ علاقہ جہاں 20 لاکھ سے زائد آبادی ہے۔ علاقے میں مسلمانوں کی خاصی تعداد ہے۔ مراٹھی مسلمانوں کی اکثریت والے اس ضلع میں مجلس اتحادالمسلمین کے رکن اسمبلی فاروق شاہ کومنتخب کیا گیا ہے۔

حکومت پر خطرات کے بادل منڈ لارہے ہیں

مہارشٹر کے سابق وزیر اور موجود رکن اسمبلی جتیندر اوہاڈ نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اس بات کا خوف ہے کہ حکومت بچے گی یا میعاد سے قبل ہی گر جائیگی اس لئے حکومت کی جانب سے اکثریتی طبقہ کے سامنے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لو جہاد آج کے وقت میں بہت بڑا خطرہ ہے۔ سارے ہندو خطرے میں ہے۔اوہاڈ نے کہا کہ اگر اب ہندو خطرے میں ہے تو پھر سابقہ حکومتوں کے وقت ہندو پر امن اور محفوظ کیسے تھے؟ اُنہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں مسلم مخالف ریلیوں کے ذریعے ایک ماحول بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایسی ریلیاں کی جارہی ہیں تاکہ انکے سیاست کو فروغ ملے۔

مزید پڑھیں:Jitendra Awhad : جتیندر اوہاڈ کے چھ کارکنان کو شہر بدر کی نوٹس جتیندر اوہاڈ نے خطرناک انجام کی دھمکی دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.