مالیگاؤں:ریاست کے مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں گذشتہ روز قبل تمام سیاسی جماعتوں کے میڈیا سیل کے ذمہ داران نے مشترکہ طور پر قبرستان وکاس کمیٹی کی تشکیل دی۔ اس کمیٹی کی تشکیل کا مقصد بڑے قبرستان سے متصل روڈ پر فٹ پاتھ اور انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر کی جائے۔ اس سلسلے میں رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی اور میونسپل کمشنر بھالچندر گوساوی اور سٹی انجینئر کے ساتھ ساتھ میڈیا سیل کے ذمہ داران نے قبرستان سے متصل مشرقی اقبال روڈ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ قبرستان وکاس کمیٹی میں شہر کے تمام سیاسی جماعتوں کے نوجوان و ذمہ داران شامل ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ قبرستان سے متصل دیوار سے روڈ کی جگہ قبرستان ٹرسٹ کی ہے اور راستے کیلئے قبرستان ٹرسٹ نے جگہ چھوڑی ہیں اس جگہ پر فُٹ پاتھ و انڈر گراونڈ گٹر بننا چاہیے، اور اسی کے ساتھ ساتھ مشرقی اقبال روڈ سمینٹ کانکریٹ طرز پر بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے پرشاشک کمشنر سے ملاقات کرنے کے بعد اس شاہراہ کی تعمیر کیلئے فتح میدان سے پوار واڑی تک تقریباً 11 گیارہ کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔ مذکورہ شاہراہ کی تعمیر تین مرحلہ میں مکمل ہوگی۔ پہلے فیز میں فتح میدان سے سلیمانی مسجد تک اور دوسرے فیز میں سلیمانی مسجد سے منشی بابا درگاہ ہندوستان آٹو تک اور تیسرے فیز میں ہندوستان آٹو سے مالیگاؤں ہائی اسکول تک تعمیر کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:Miladunnabi Celebration مہاراشٹر کیں عید میلادالنبی کا جلوس 29 ستمبر کو نکالا جائے گا
مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے بتایا کہ چوتھے فیز میں مالیگاؤں ہائی اسکول سے پوارواڑی نالہ تک ایم ایل اے فنڈ کام مکمل ہوگا۔ جبکہ چوتھا فیز کا بجٹ کارپوریشن کا ہے اس سے یہ روڈ تعمیر کی جائے گی۔ اور یہ جو قبرستان کی جگہ پر فٹ پاتھ اور انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر کیلئے کمشنر سے بات چیت ہوچکی ہے یہاں ایم ایل اے فنڈ سے فُٹ پاتھ و انڈر گراونڈ گٹر کا کام کارپوریشن سے اجازت نامہ (این او سی) حاصل ہونے کے بعد اس کو شروع کردیا جائے گا۔