ETV Bharat / state

Abu Asim Azmi Meet DG رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کی مہاراشٹر کے ڈی جی سے ملاقات - سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی

سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ فسادات میں ایک مخصوص طبقے کے خلاف پولیس کی کارروائی کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے۔ مہاراشٹر کے ڈی جی سے ملاقات کے بعد سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ اس معاملے میں انہوں نے اصل قصورواروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

رکن اسمبلی ایوعاصم اعظمی کی مہاراشٹر کے ڈی جی سے ملاقات

author img

By

Published : May 19, 2023, 12:00 PM IST

Updated : May 20, 2023, 11:03 AM IST

رکن اسمبلی ایوعاصم اعظمی کی مہاراشٹر کے ڈی جی سے ملاقات

ممبئی: مہاراشٹر کے متعد اضلاع میں ہونے والے فسادات کے بعد یک طرفہ کارروائی پر سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے محکمہ پولیس اور ضلع انتظامیہ پر سخت تنقید کی۔ رکن اسمبلی نے ریاست کے ڈی جی رجنیش سیٹھ سے ملاقات کی اور شکایت کی ہے کہ ایف آئی آر صرف مسلمانوں کے خلاف ہی کیوں ہو رہی ہے۔ اعظمی نے کہا کہ ڈی جی سے ملاقات مثبت رہی ہے۔ ملاقات کے دوران ڈی جی نے اس معاملے میں کارروائی کی یقین دھانی کی ہے۔ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ قصورواروں کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی تا کہ مستقبل میں دوبارہ ایسا نا ہو۔سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست میں ہر طرف مسلمانوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ اس لئے جب کسی بھی فساد کے بعد پولیس جانچ کرتی ہے تو نشانہ صرف مسلمانوں کو ہی بنایا جاتا ہے جبکہ پولیس اصل قصورواروں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے انہیں بچانے کی کوشش کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kolhapur Madrasa Students مدرسے کے بچوں پر کارروائی غلط ہے، ابو عاصم اعظمی

ابو عاصم اعظمی نے کہاکہ جب خود پولیس کہتی ہے کہ دو فریقین کے بیچ لڑائی ہوئی تو کارروائی بھی دونوں کے خلاف ہونی چاہئے۔لیکن پولیس یکطرفہ طور پر مسلمانوں کے خلاف معاملے درج کر کے انہیں گرفتار کرتی ہے۔ یہ زیادتی نہیں تو اور کیا ہے۔ اس لئے اس زیادتی کو روکنے کے لئے ڈی جی خود کچھ کریں کیونکہ مقامی پولیس ہی زیادتی کا اہم حصہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیٹھ نے ان کے مطالبات پر کہا ہے کہ وہ ریاست میں ہونے والے فسادات کو لیکر خاص کر جہاں یکطرفہ کارروائی کی گئی ہے اُن جگہوں پر س معاملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

Last Updated : May 20, 2023, 11:03 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.